Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने हर इंसान की बुराई-भलाई को उसके गले लगा दिया है, और हम क़यामत के दिन उसके लिए एक किताब निकालेंगे जिसको वह खुला हुआ पाएगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہرانسان کانصیب ہم نے اس کی گردن میں لازم کردیاہے اورہم قیامت کے دن اس کے لیے ایک کتا ب نکالیں گے جسے وہ کھلی ہوئی پائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ہر انسان کا نصیبہ اس کے گلے کے ساتھ باندھ دیا ہے اور ہم قیامت کے روز اس کیلئے ایک رجسٹر نکالیں گے ، جس کو وہ بالکل کھلا ہوا پائے گا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے ہر انسان کا ( نامہ ) عمل اس کی گردن میں ڈال دیا ہے اور قیامت کے دن ہم ایک کتاب ( نوشتہ ) نکالیں گے جسے وہ اپنے سامنے کھلا ہوا پائے گا ۔

By Moudoodi

ہر انسان کا شگون ہم نے اس کے اپنے گلےمیں لٹکا رکھا ہے ، 14 اور قیامت کے روز ہم ایک نوشتہ اس کے لیے نکالیں گے جسے وہ کھلی کتاب کی طرح پائے گا ۔ ۔ ۔ ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے ہر شخص ( کے اعمال ) کا نتیجہ اس کی گردن میں چپکادیا ہے اور ہم قیامت کے دن ( اس کے اعمال کی ) کتاب نکالیں گے جسے وہ ( اپنے سامنے ) کھلی ہوئی دیکھے گا

By Mufti Taqi Usmani

اور ہر شخص ( کے عمل ) کا انجام ہم نے اس کے اپنے گلے سے چمٹا دیا ہے ۔ ( ٨ ) اور قیامت کے دن ہم ( اس کا ) اعمال نامہ ایک تحریر کی شکل میں نکال کر اس کے سامنے کردیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے ہرآدمی کانامہ اعمال اس کی گردن میں لٹکادیا ہے جسے ہم قیامت کے دن ایک کتاب کی صورت میں نکالیں گے جسے وہ اپنے سامنے کھلی ہوئی پائے گا

By Kanzul Eman

اور ہر انسان کی قسمت ہم نے اس کے گلے سے لگادی ( ف۳۹ ) اور اس کے لیے قیامت کے دن ایک نوشتہ نکالیں گے جسے کھلا ہوا پائے گا ( ف٤۰ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کا نوشتہ اس کی گردن میں لٹکا دیا ہے ، اور ہم اس کے لئے قیامت کے دن ( یہ ) نامۂ اعمال نکالیں گے جسے وہ ( اپنے سامنے ) کھلا ہوا پائے گا