اَلْعَلْقُ کے معنی کسی چیز میں پھنس جانے کے ہیں کہا جاتا ہے عَلِقَ الصَّیْدُ فِی الْحُبَالَۃِ: شکار جال میں پھنس گیا اور جب کسی کے جال میں شکار پھنس جائے تو کہا جاتا ہے اَعْلَقَ الصَّائِدُ۔ اَلْمِعْلَقُ وَالْمِعْلَاقُ: ہر وہ چیز جس کے ساتھ کسی چیز کو لٹکایا جائے اسی طرح عِلَاقَۃُ السَّوْطِ وَعَلَقُ الْقِرْبَۃِ: اس رسی یا تسمہ کو کہتے ہیں جس سے کوڑے کو یا مشک کا منہ باندھ کر اسے لٹکادیا جاتا ہے۔ عَلَقُ الْبَکْرَۃِ: وہ لکڑی وغیرہ جس پر کنویں کی چرخی لگی رہتی ہے۔ اسی سے اَلْعُلْقَۃُ ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جسے سہارا کے لیے پکڑا جاتا ہے۔ عَلِقَ دَمُ فُلَانٍ بِزَیْدٍ فلاں کا خون زید کے ساتھ چمٹ گیا یعنی زید اس کا قاتل ہے۔ اَلْعَلَقُ: (جونک) ایک قسم کا کیڑا جو حلق کے ساتھ وابستہ ہوجاتا ہے۔ نیز جما ہوا خون، اسی سے لوتھڑے کی قسم کے خون کو عَلَقَہ کہا جاتا ہے جس سے بچہ بنتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ ) (۹۶:۲) جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا۔ اور آیت کریمہ: (وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ) (۲۳:۱۲) کے آخر میں فرمایا۔ (فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَۃَ مُضۡغَۃً ) (۲۳:۱۴) پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی۔ اَلْعِلْقُ: اس عمدہ چیز کو کہتے ہیں جس کے ساتھ مالک کا دل چمٹا ہوا ہو اور اس کی محبت دل سے اترتی نہ ہو اَلْعَلِیْقُ: جو وغیرہ جو سفر میں جانور کے کھانے کے لیے اس پر باندھ دیتے ہیں اور اَلْعَلِیْقَۃُ اس اونٹ کو کہتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ بھیجا جائے۔ اشعر نے کہا ہے۔(1) (رجز) (۳۲۰) اَرْسَلَھَا عَلِیْقَۃً وَقَدْ عَلِمْ اَنَّ الْعَلِیْقَاتِ یُلَاقِیْنَ الرَّقِم اس نے غلہ لینے کے لیے لوگوں کے ساتھ اپنا اونٹ بھیج دیا حالانکہ اسے معلوم تھا کہ دوسروں کے ساتھ بھیجے ہوئے اونٹ تکالیف سے دوچار ہوتے ہیں۔ اَلْعَلُوْقُ: وہ اونٹنی جو اپنے بچے پر مہربان ہو اور اس سے لپٹی رہے اور موت کو بھی عَلُوْقٌ کہا جاتا ہے۔ اَلْعَلْقٰی: درخت جس میں انسان الجھ جائے تو اس سے نکلنا مشکل ہو عَلِقَتِ الْمَرْئَ ۃُ: عورت حاملہ ہوگئی۔ رَجُلٌ مِعْلَاقٌ: جھگڑالو آدمی جو اپنے مخالف کا پیچھا نہ چھوڑے اور اس سے چمٹا رہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْعَلَقَةَ | سورة المؤمنون(23) | 14 |
عَلَقٍ | سورة العلق(96) | 2 |
عَلَقَةً | سورة المؤمنون(23) | 14 |
عَلَقَةً | سورة القيامة(75) | 38 |
عَلَقَةٍ | سورة الحج(22) | 5 |
عَلَقَةٍ | سورة مومن(40) | 67 |
كَالْمُعَلَّقَةِ | سورة النساء(4) | 129 |