اَلْوَجْلُ کے معنی دل ہی دل میں خوف محسوس کرنے کے ہیں اور یہ باب وَجِلَ یَوْجَلُ کا مصدر ہے۔جس کے معنی ڈرنے یا گھبرانے کے ہیں۔چنانچہ فرمایا:۔ (اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ) (۸۔۲) مومن تو وہ ہیں کہ جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈرجاتے ہیں۔ (اِنَّا مِنْکُمْ وَجِلُوْنَ) (۱۵۔۵۲) (انہوں نے کہا) ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے یہ وَجِلٌ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں:ڈرنے والا۔ (وَقُلُوْبُھُمْ وَجِلَۃٌ) (۲۳۔۶۰) اور ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَوْجَلْ | سورة الحجر(15) | 53 |
وَجِلَةٌ | سورة المؤمنون(23) | 60 |
وَجِلَتْ | سورة الأنفال(8) | 2 |
وَجِلَتْ | سورة الحج(22) | 35 |
وَجِلُوْنَ | سورة الحجر(15) | 52 |