Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْغَرْفُ (ض) کے منعی کسی چیز کو اٹھانے اور پکڑنے کے ہیں جیسے: غَرَفْتُ الْمَائَ اَوِالْمَرَقَ (میں نے پانی یا شوربہ لیا) اور غُرْفَۃٌ: کے معنی چلوبھر پانی کے ہیں اور اَلْغُرْفَۃُ ایک مرتبہ چلو سے پانی نکالنا اَلْمِغْرَفَۃُ: چمچ وغیرہ جس سے شوربہ وغیرہ نکال کر برتن میں ڈالا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اِلَّا مَنِ اغۡتَرَفَ غُرۡفَۃًۢ بِیَدِہٖ) (۲:۲۴۹) ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی لے لے (تو خیر)۔ اسی سے بطور استعارہ کہا جاتا ہے۔ غَرَفْتُ عَرَفَ الْفَرْسِ: میں گھوڑے کی پیشانی کے بال کاٹ ڈالے۔ غَرَفْتُ الشَّجَرَۃَ: میں نے درخت کی ٹہنیوں کو کاٹ ڈالا۔ اَلْغَرَف: ایک قسم کا پودا (جس سے چمڑے کو دباغت دی جاتی ہے) غَرَفتِ الْاِبِلُ: اونٹ غرف کھا کر بیمار ہوگئے۔ اَلْغُرْفَۃُ: بالاخانہ (جمع غُرَفٌ وَغُرَفَاتٌ) قرآن میں جنت کے منازل اور درجات کو اَلْغُرَفُ کہا گیا ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ (اُولٰٓئِکَ یُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَۃَ بِمَا صَبَرُوۡا) (۲۵:۷۵) ان صفات کے لوگوں کے لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دئیے جائیں گے۔ (لَنُبَوِّئَنَّہُمۡ مِّنَ الۡجَنَّۃِ غُرَفًا) (۲۹:۵۸) ان کو ہم بہشت کے اونچے اونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ (وَ ہُمۡ فِی الۡغُرُفٰتِ اٰمِنُوۡنَ) (۳۴:۳۷) اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں میں بیٹھے ہوں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اغْتَرَفَ سورة البقرة(2) 249
الْغُرُفٰتِ سورة سبأ(34) 37
الْغُرْفَةَ سورة الفرقان(25) 75
غُرَفًا سورة العنكبوت(29) 58
غُرَفٌ سورة الزمر(39) 20
غُرَفٌ سورة الزمر(39) 20
غُرْفَةًۢ سورة البقرة(2) 249