Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَقْتُ کے معنی کسی شخص کو فعل قبیح کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھ کر اس سے بہت بغض رکھنے کے ہیں۔ یہ مَقَتَ مَقَاتَہ فَھُوَ مِقِیْتٌ وَمَقَتَہ فَھُوَ مِقِیْتٌ وَمَمْقُوْ تٌ سے اسم ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً وَّ مَقۡتًا ؕ وَ سَآءَ سَبِیۡلًا) (۴۔۲۲) یہ نہایت بے حیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی اور بہت برا دستور تھا۔ جاہلییت میں اپنے باپ کی بیوہ سے شادی کرنے کو نِکَاحُ الْمُقِیْتِ کہاجاتا تھا ۔ اَلْمُقِیْتُ کی اصل قُوَّۃٌ ہے جس کی تشریح پہلے گزر چکی ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لَمَقْتُ سورة مومن(40) 10
مَقْتًا سورة فاطر(35) 39
مَقْتًا سورة مومن(40) 35
مَقْتًا سورة الصف(61) 3
مَّقْتِكُمْ سورة مومن(40) 10
وَّمَقْتًا سورة النساء(4) 22