Blog
Books
Search Quran
Lughaat

التَّدْمِیرْ: (تفعیل) کے معنیٰ ہیں کسی چیز پرہلاکت لاڈالنا۔قرآن پاک میں ہے: (فَدَمَّرۡنٰہَا تَدۡمِیۡرًا) (۱۷۔۱۶) اور ہم نے انہیں ہلاک کرڈالا۔ (ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ) (۲۶۔۱۷۲) پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا۔ (وَ دَمَّرۡنَا مَا کَانَ یَصۡنَعُ فِرۡعَوۡنُ وَ قَوۡمُہٗ وَ مَا کَانُوۡا یَعۡرِشُوۡنَ ) (۷۔۱۳۷) اور فرعون اور قوم فرعون جو(محل بناتے اور انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ و برباد کردیا۔اور آیت کریمہ: (دَمَّرَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ ) (۴۷۔۱۰) خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔میں دَمَّرَ کا مفعول محذوف ہے۔محاورہ ہے: مَابِالدَّارِ تَدْمُرِیٌّ: یعنی گھر میں کوئی بھی نہیں ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَدْمِيْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 16
تَدْمِيْرًا سورة الفرقان(25) 36
تُدَمِّرُ سورة الأحقاف(46) 25
دَمَّرَ سورة محمد(47) 10
دَمَّرْنَا سورة الشعراء(26) 172
دَمَّرْنَا سورة الصافات(37) 136
دَمَّرْنٰهُمْ سورة النمل(27) 51
فَدَمَّرْنٰهَا سورة بنی اسراءیل(17) 16
فَدَمَّرْنٰهُمْ سورة الفرقان(25) 36
وَدَمَّرْنَا سورة الأعراف(7) 137