Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कहा कि "तुम दोनों उन लोगों के पास जाओ जिन्होंने हमारी आयतों को झुठलाया है।" अन्ततः हम ने उन लोगों को विनष्ट करके रख दिया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرہم نے کہاکہ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیاتوہم نے اُنہیں تباہ و برباد کردیا،بری طرح تباہ وبرباد کرنا ۔

By Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے ان کو حکم دیا کہ تم دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ ، جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ہے ۔ پس ہم نے ان لوگوں کو بالکل ہی پامال کرکے رکھ دیا ۔

By Hussain Najfi

پھر ہم نے ان سے کہا کہ تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ( جب انہوں نے نہ مانا ) تو ہم نے ان کو بالکل ہلاک و برباد کر دیا ۔

By Moudoodi

اور ان سے کہا کہ جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا 49 ہے ۔ آخرکار ان لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا ۔

By Mufti Naeem

پس ہم نے فرمایا تم دونوں اس قوم کے اس جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ( جب اس روش پر اَڑے رہے ) پس ہم نے ان کو بالکل ہی ہلاک ( وبرباد ) کرڈالا ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے کہا تھا کہ : تم دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ہے ۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کو تباہ کر کے نیست و نابود کردیا ۔

By Noor ul Amin

اوران سے کہااس قوم کی طرف جائوجنھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلادیا ہے بالاخرہم نے ان کو تہس نہس کردیا

By Kanzul Eman

تو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں ( ف٦۳ ) پھر ہم نے انھیں تباہ کرکے ہلاک کردیا ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم نے کہا: تم دونوں اس قوم کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ( جب وہ ہماری تکذیب سے پھر بھی باز نہ آئے ) تو ہم نے انہیں بالکل ہی ہلاک کر ڈالا