Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और नूह की क़ौम को भी, जब उन्होंने रसूलों को झुठलाया तो हम ने उन्हें डुबा दिया और लोगों के लिए उन्हें एक निशानी बना दिया, और उन ज़ालिमों के लिए हम ने एक दुखद यातना तैयार कर रखी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور نوح کی قوم کو ہم نے غرق کردیاجب انہوں نے رسولوں کوجھٹلادیا اور ہم نے اُنہیں لوگوں کے لیے نشانِ عبرت بنادیااورہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور قومِ نوح کو بھی ہم نے ہلاک کیا ، جبکہ انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔ ہم نے ان کو غرق کردیا اور ہم نے ان کو لوگوں کیلئے ایک نشانِ عبرت بنایا اور ان ظالموں کیلئے ہم نے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور نوح ( ع ) کی قوم کو بھی ہم نے غرق کر دیا جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ۔ اور انہیں لوگوں کیلئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

By Moudoodi

یہی حال قوم نوح ( علیہ السلام ) کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب 50 کی ۔ ہم نے ان کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا اور ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب ہم نے مہیا کر رکھا 51 ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کی قوم ( کہ ) جب اس نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ( طوفان میں ) ڈبودیا اور ہم نے ان کو ( دوسرے ) لوگوں کے لیے نشانِ ( عبرت ) بنادیا اور ( آخرت میں ) ظالموں کے لیے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور نوح کی قوم نے جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا ، اور ان کو لوگوں کے لیے عبرت کا سامان بنا دیا ۔ اور ہم نے ان ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

By Noor ul Amin

اورقوم نوح نے جب رسولوں کو جھٹلایاتوہم نے انہیں غرق کردیااور انہیں لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لئے دردناک عذاب تیار کرر کھا ہے

By Kanzul Eman

اور نوح کی قوم کو ( ف٦٤ ) جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( ف٦۵ ) ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انھیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا ( ف٦٦ ) اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کو ( بھی ) ، جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ( تو ) ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور ہم نے انہیں ( دوسرے ) لوگوں کے لئے نشانِ عبرت بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لئے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے