Blog
Books
Search Quran
Lughaat

وَطُؤَالشَیْئُ فَھُوَ وَطْیئٌ:کے معنی کسی چیز کے پامال ہونے کے ہیں۔ اَلْوِطَائُ:ہر اس شے کو کہتے ہیں جو پاؤں کے نیچے روندی جائے جیسے فراش وغیرہ۔وَطَأْتُ لَہٗ بِفَرَاشِہ کسی کے لئے فراش بچھانا۔وَطَأْتہٗ (ف) بِرِجْلِیْ وَطْأْوَّوَطَائَۃٌ وَّتَوَطَّأْتُہٗ کسی چیز کو پاؤں سے روندنا قرآن پاک میں ہے: (اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّیۡلِ ہِیَ اَشَدُّ وَطۡاً ) (۷۳۔۶) کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی کو) سخت پامال کرتا ہے۔ایک قرأت میں وِطَائَ ہے اور حدیث میں ہے۔ (1) (۱۴۸) (اَلّٰھُمَّ اشْدُدْ وَطْأْتَکَ عَلٰی مُضَرَ) اے اﷲ!مضر پر اپنی گرفت کو سخت کر یعنی انہیں ذلیل کر۔وَطِیَٔ امْرَئَ تَہُ عورت سے ہمبستری کرنا۔یہ لفظ اگرچہ اپنے اصل معنی کے لحاظ سے جماع کے معنی میں بطور کنایہ استعمال ہوتا ہے۔لیکن عرف میں بمنزلہ صریح کے ہے۔ اَلْمُوَاطَاۃُ:اس کے معنی موافقت کے آتے ہیں۔اور اصل معنی دوسرے کے نشان قدم پر اپنا قدم رکھنے کے ہیں۔چنانچہ آیت اِنَّمَا النِّسْئُ کے آخر میں فرمایا ( لِّیُوَاطِـُٔوۡا عِدَّۃَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ ) (۹۔۳۷) تاکہ ادب کے مہینوں کو جو خدا نے مقرر کیے ہیں گنتی پوری کرلیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَـــطَـــــُٔـوْهَا سورة الأحزاب(33) 27
تَـــطَــــُٔوْهُمْ سورة الفتح(48) 25
لِّيُوَاطِــــُٔــوْا سورة التوبة(9) 37
مَوْطِئًا سورة التوبة(9) 120
وَطْـاً سورة المزمل(73) 6
يَـطَــــــُٔوْنَ سورة التوبة(9) 120