Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصَّوْ تُ (آوا ز ) اس ہو ا کو کہتے ہین جو دو جسمو ں کے ٹکرا نے سے منضغط یعنی دب جا ئے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں (۱) وہ صو ت جو ہر قسم کے تنفس سے خالی ہو تا ہے جیسے صو ت ممتد (۲) وہ صو ت جو تنفس کے ساتھ ملا ہو تا ہے پھر متنفس دو قسم پر ہے ایک غیر اختیا ری جیسا کہ جما دا ت اور حیوا نا ت سے سر زد ہو تا ہے ۔ دو م اختیا ری جیسا کہ انسا ن سے صا در ہو تا ہے ۔ جو صو ت انسا ن سے صا در ہو تا ہے پھر دو قسم پر ہے ۔ جو صو ت انسا ن سے صا در ہو تا ہے پھر دو قسم پر ہے ۔ ایک وہ جو ہا تھ کی حرکت سے پیدا ہو ، جیسے عُوْد (ستا ر )اور اس قسم کی دو سر ی چیزوں کی آوا ز ۔ دوم وہ جو منہ سے نکلتا ہے اس کی پھر دو قسمیں ہیں ۔ ایک وہ جو نطق کے ساتھ ہو ۔ دو م وہ جوبغیر نطق کے ہو ۔ جیسے نے یعنی با نسری کی آ وا ز پھر نطق کی دو صو رتیں ہیں ایک مفرد ، دوم مرکب ۔ جو کہ انو اع کلا م میں سے کسی ایک نو ع پر مشتمل ہوتا ہے ۔ قرآن پا ک میں ہے : (لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَکُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِیِّ)(۴۹۔۰) اپنی آوا زیں پیغمبر ﷺ کی آوا ز سے بلند نہ کرو ، میں خصو صیت کے سا تھ صوت یعنی آوا ز بلند کر نے سے منع کیا گیا ہے کیو نکہ یہ نطق و کلا م سے عا م ہے اور ہو سکتا ہے کہ مما نعت کا تعلق صو ت یعنی محض آواز کے سا تھ ہو نہ کہ بلند آوا ز کے سا تھ کلا م کر نے سے ۔ نیز اس کی وجہ تخصیص یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی آوا ز سے بلند آ وا ز کر نے کی کرا ہت ظاہر کر نا مقصو د ہو اور مطلق بلند آوا ز کے سا تھ کلا م کر نے سے مما نعت مقصو د نہ ہو ۔ رَجُلٌ صَیِّتٌ : بلند آواز وا لا آدمی رَجْلٌ صَا ئتٌ چیخنے والا اَلصِّیْتُ کے اصل معنی مشہو ر ہو نے کے ہیں مگر استعما ل میں اچھی شہرت کے سا تھ مخصوص ہو چکا ہے ۔ اَلْاِنْصَا تُ کے معنی چپ کر کے تو جہ کے سا تھ کسی کی با ت سننا کے ہیں ۔ قرآ ن پا ک میں ہے : (وَ اِذَا قُرِیَٔ الۡقُرۡاٰنُ فَاسۡتَمِعُوۡا لَہٗ وَ اَنۡصِتُوۡا)(۷۔۲۰۴)اور جب قرآ ن پا ک پڑھا جا ئے تو تو جہ سے سنا کر و اور خا مو ش رہا کرو ۔ بعض نے کہا ہے کہ اِنْصَا تَ کے معنی جوا ب دینا بھی آ تے ہیں ۔ (1) لیکن یہ صحیح نہیں ہے کیو نکہ جو اب تو انصا ت یعنی با ت سننے کے بعد ہو تا ہے۔ اور اگر اس معنی میں استعما ل بھی ہو تو آیت میں اس امر پر ترغیب ہو گی کہ کا ن لگا کر سنو تا کہ اسے قبو ل کر نے پر قو ت حاصل ہو ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْاَصْوَاتُ سورة طه(20) 108
الْاَصْوَاتِ سورة لقمان(31) 19
اَصْوَاتَكُمْ سورة الحجرات(49) 2
اَصْوَاتَهُمْ سورة الحجرات(49) 3
بِصَوْتِكَ سورة بنی اسراءیل(17) 64
صَوْتِ سورة الحجرات(49) 2
صَوْتِكَ سورة لقمان(31) 19
لَصَوْتُ سورة لقمان(31) 19