उस दिन वे पुकारने वाले के पीछे चल पड़ेंगे और उस के सामने कोई अकड़ न दिखाई जा सकेगी। आवाज़े रहमान के सामने दब जाएँगी। एक हल्की मन्द आवाज़ के अतिरिक्त तुम कुछ न सुनोगे
اس دن سب لوگ بلانے والے کے پیچھے چل پڑیں گے،کسی میں کوئی کجی نہ ہوگی اورآوازیں رحمن کے لیے دب جائیں گی،چنانچہ آپ سر سراہٹ کے سوا کچھ نہ سنیں گے۔
اس دن سب پکارنے والے کے پیچھے چل پڑیں گے ۔ مجال نہیں کہ ذرا اس سے کج ہوسکیں اور ساری آوازیں خدائے رحمٰن کے آگے پست ہوجائیں گی ، بس تم صرف کانا پھوسی ہی سنو گے ۔
اس روز لوگ ایک پکارنے والے ( اسرافیل ) کے پیچھے اس طرح سیدھے آئیں گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی اور خدا کے سامنے اور سب آوازیں دب جائیں گی پس تم قدموں کی آہٹ کے سوا کچھ نہیں سنوگے ۔
اس روز سب لوگ منادی کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے ، کوئی ذرا اکڑ نہ دکھا سکے گا ۔ اور آوازیں رحمان کے آگے دب جائیں گی ، ایک سرسراہٹ 84 کے سوا تم کچھ نہ سنو گے ۔
اس روز ( تمام ) لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے پیچھے چلیں گے اور اس ( کی پیروی ) سے انحراف نہ کرسکیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سامنے سے تمام آوازیں ( ہیبت کے مارے ) پست ہوجائیں گی ، پس تُو ہلکی سی پیروی کی آہٹ کے سوا کوئی آواز نہ سنے گا ۔
اس دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھا سکیں گے ۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دب کر رہ جائیں گی ، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسراہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا ۔
اس دن لوگ پکار نے والے کے پیچھے ہولیں گے کوئی اس سے انحراف نہ کرسکے گا اور رحمن کے آ گے سب آوازیں دب جائیں گی پس آپ ہلکی آہٹ کے سواکچھ بھی نہیں سنیں گے
اس دن پکارنے والے کے پیچھے دوڑیں گے ( ف۱٦۱ ) اس میں کجی نہ ہوگی ( ف۱٦۲ ) اور سب آوازیں رحمن کے حضور ( ف۱٦۳ ) پست ہو کر رہ جائیں گی تو تو نہ سنے گا مگر بہت آہستہ آواز ( ف۱٦٤ )
اس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلتے جائیں گے اس ( کے پیچھے چلنے ) میں کوئی کجی نہیں ہوگی ، اور ( خدائے ) رحمان کے جلال سے سب آوازیں پست ہوجائیں گی پس تم ہلکی سی آہٹ کے سوا کچھ نہ سنوگے