उस दिन सिफ़ारिश काम न आएगी। यह और बात है कि किसी के लिए रहमान अनुज्ञा दे और उस के लिए बात करने को पसन्द करे
اُس دن سفارش فائدہ نہ دے گی مگرجس کو رحمن اجازت دے گا اوراس سے بات کرنا پسندفرمائے گا۔
اس دن شفاعت نفع نہ دے گی الا آنکہ خدائے رحمٰن جس کو اجازت دے اور جس کیلئے کوئی بات کہنے کو پسند کرے ۔
اس دن کوئی شفاعت فائدہ نہیں دے گی سوائے اس کے جس کو خدا اجازت دے گا اور اس کے بولنے کو پسند کرے گا ۔
اس روز شفاعت کارگر نہ ہوگی الا یہ کہ کسی کو رحمان اس کی اجازت دے اور اس کی بات سننا پسند کرے 85 ۔ ۔ ۔ ۔
اس روز ( کسی کی ) سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی کہ جسے رحمان ( اللہ تعالیٰ ) نے ( خود ) اجازت عطا کی ہو اور اس کے لیے بات کرنا پسند کرلیا ہو
اس دن کسی کی سفارش کام نہیں آئے گی ، سوائے اس شخص ( کی سفارش ) کے جسے خدائے رحمن نے اجازت دے دی ہو ، اور جس کے بولنے پر وہ راضی ہو ۔
اس دن سفارش کچھ فائدہ نہ دیگی مگرجسے رحمن اجازت دے اور اس کی بات پسندکرے
اس دن کسی کی شفاعت کام نہ دے گی ، مگر اس کی جسے رحمن نے ( ف۱٦۵ ) اذن دے دیا ہے اور اس کی بات پسند فرمائی ،
اس دن سفارش سود مند نہ ہوگی سوائے اس شخص ( کی سفارش ) کے جسے ( خدائے ) رحمان نے اذن ( و اجازت ) دے دی ہے اور جس کی بات سے وہ راضی ہوگیا ہے ( جیسا کہ انبیاء و مرسلین ، اولیاء ، متقین ، معصوم بچوں اور دیگر کئی بندوں کا شفاعت کرنا ثابت ہے )