اَلْعَصْفُ وَالْعَصِیْفَۃُ: کھیتی کے پتے جو کاٹ لیے جاتے ہیں نیز خشک نباتات جو ٹوٹ کر چورہ چورہ ہوجائے۔ قرآن میں ہے: (وَ الۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ ) (۵۵:۱۲) اور اناج چھلکے کے اندر ہوتا ہے۔ (کَعَصۡفٍ مَّاۡکُوۡلٍ ) (۱۰۵:۵) جیسے کھایا ہوا بھس ہو۔ رِیْحٌ عَصِفٌ وَعَاصِفَۃٌ وَمُعْصِفَۃٌ تند ہوا جو ہر چیز کو توڑ کر بھس کی طرح بنادے اور مجازًا عَصَفَتْ بِھِمُ الرِّیْحُ کے معنی ہیں: وہ ہلاک اور برباد ہوگئے۔