कह दें कि क्या तुम्हारे शुरका में कोई है जो हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता हो, कह दें कि अल्लाह ही हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता है, फिर जो हक़ की तरफ़ रहनुमाई करता है वह पैरवी किए जाने का ज़्यादा मुस्तहिक़ है या वह जिसको ख़ुद ही रास्ता न मिलता हो बल्कि उसे रास्ता बताया जाए, तुमको क्या हो गया है कि तुम कैसा फ़ैसला करते हो।
آپ کہہ دیں کیاتمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے جوحق کی طرف راہ نمائی کرتاہو؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی حق کے لیے راہ نمائی کرتاہے تو کیا جو حق کی طرف راہ نمائی کرتاہے وہ اس بات کازیادہ حق دارہے کہ اس کی پیروی کی جائے یاوہ جوخود ہی راستہ نہ پاتاہوسوائے اس کے کہ اُسے راستہ بتایا جائے ؟توکیاہے تمہیں ،تم کیسے فیصلہ کرتے ہو؟
پوچھو: کیا تمہارے شرکاء میں کوئی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو؟ کہہ دو: اللہ ہی ہے جو حق کی توفیق بخشتا ہے ۔ تو کیا جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ پیروی کیے جانے کا مستحق ہے یا وہ جو بغیر رہنمائی کے خود راہ نہیں پاتے؟ تو تمہیں کیا ہوگیا ہے ، تم کیسا فیصلہ کرتے ہو!
۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) ان سے کہیے ( پوچھئے ) کہ تمہارے بنائے ہوئے ( خدا کے ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہو؟ کہئے! وہ اللہ ہی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے پھر ( بتاؤ ) جو حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے وہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود اس وقت تک راہ نہیں پا سکتا جب تک اسے راہ نہ دکھائی جائے؟ تمہیں کیا ہوگیا تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟
اِن سے پوچھو تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہو ؟ 43 ۔ ۔ ۔ ۔ کہو وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ پھر بھلا بتاؤ جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو رہنمائی نہیں کر سکتا اِلّا یہ کہ اس کی رہنمائی کی جائے؟ آخر تمہیں ہو کیا گیا ہے ، کیسے الٹے الٹے فیصلے کرتے ہو؟
آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ تمہارے شریکوں ( معبودوں ) میں کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف رہنمائی کر سکتا ہو؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ہی حق کا راستہ بتلاتے ہیں پس کیا جو حق کا راستہ بتلاتے ہوں وہ پیروی کے زیادہ حقدار ہیں یا وہ جو حق کا راستہ بتلائے بغیر خود بھی ہدایت نہیں پاتا سو تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم کیسے ( غلط ) فیصلے کرتے ہو
کہو کہ : ‘‘ جن کو تم اللہ کے ساتھ شریک مانتے ہو ، کیا ان میں کوئی ایسا ہے جو تمہیں حق کا راستہ دکھائے؟’’ کہو کہ : ‘‘ اللہ حق کا راستہ دکھاتا ہے ، اب بتاؤ کہ جو حق کا راستہ دکھاتا ہو کیا وہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کی بات مانی جائے ، یا وہ ( زیادہ حق دار ہے ) جس کو خود اس وقت تک راستہ نہ سوجھے جب تک کوئی دوسرا اس کی رہنمائی نہ کرے؟ بھلا تمہیں ہو کیا گیا ہے ؟ تم کس طرح کی باتیں طے کرلیتے ہو؟’’
پوچھئے ’’تمہارے شریکوں میں کوئی ہے جو حق کی طرف راہنمائی کرسکے؟‘‘کہہ دیجئے’’ اللہ ہی حق کی راہنمائی کرتا ہے بھلایہ شخصجو حق کی طرف راہنمائی کرے وہ پیروی کازیادہ حق دارہے یاوہ جو خود بھی راہ نہیں پاسکتابلکہ محتاج ہے کہ اس کی راہنمائی کی جائے‘‘پھرتمہیں کیا ہوگیا ہے ، یہ تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟
تم فرماؤ تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے کہ حق کی راہ دکھائے ( ف۸۸ ) تم فرماؤ کہ اللہ حق کی راہ دکھاتا ہے ، تو کیا جو حق کی راہ دکھائے اس کے حکم پر چلنا چاہیے یا اس کے جو خود ہی راہ نہ پائے جب تک راہ نہ دکھایا جائے ( ف۸۹ ) تو تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو ،
آپ ( ان سے دریافت ) فرمائیے: کیا تمہارے ( بنائے ہوئے ) شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرسکے ، آپ فرما دیجئے کہ اللہ ہی ( دینِ ) حق کی ہدایت فرماتا ہے ، تو کیا جو کوئی حق کی طرف ہدایت کرے وہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کی فرمانبرداری کی جائے یا وہ جو خود ہی راستہ نہیں پاتا مگر یہ کہ اسے راستہ دکھایا جائے ( یعنی اسے اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جائے جیسے کفار اپنے بتوں کو حسبِ ضرورت اٹھا کر لے جاتے ) ، سو تمہیں کیا ہو گیا ہے ، تم کیسے فیصلے کرتے ہو