Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उनमें से अकसर सिर्फ़ गुमान की पैरवी कर रहे हैं, और गुमान हक़ बात में कुछ भी काम नहीं देता, बेशक अल्लाह को ख़ूब मालूम है जो कुछ वे करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان میں سے اکثر لوگ نہیں پیروی کرتے مگرایک گمان کی، یقیناًگمان حق کے مقابلے میں کچھ بھی کام نہیں دیتا، یقینااﷲ تعالیٰ خوب جاننے والاہے جو بھی وہ کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے اکثر محض گمان کے پیچھے چل رہے ہیں اور گمان حق کا بدل ذرا بھی نہیں ہوسکتا ۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں ، اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

لوگوں میں اکثر ایسے ہیں جو صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں حالانکہ گمان حق کی پہچان اور اس تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ فائدہ نہیں دیتا ( اور نہ ہی یہ حق و یقین سے بے نیاز کرتا ہے ) بے شک اللہ اسے خوب جانتا ہے جو کچھ لوگ کر رہے ہیں ۔

By Moudoodi

حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ محض قیاس و گمان کے پیچھے چلے جا رہے ہیں 44 ، حالانکہ گمان حق کی ضرورت کو کچھ بھی پورا نہیں کرتا ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ان میں سے اکثر بے بنیا باتوں کی پیروی کرتے ہیں اور حق کو ثابت کرنے کیلئے بے بنیاد باتیں کوئی فائدہ نہیں دیتیں بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ وہ کرتے ہیں اسے جانتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ( حقیقت یہ ہے کہ ) ان ( مشرکین ) میں سے اکثر لوگ کسی اور چیز کے نہیں ، صرف وہمی اندازے کے پیچھے چلتے ہیں ، اور یہ یقینی بات ہے کہ حق کے معاملے میں وہمی انداہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا ۔ یقین جانو جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں ، اللہ اس کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

ان میں سے اکثرلوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں بیشک گمان حق کو پانے کے لئے کچھ بھی کام نہیں آسکتابلا شبہ اللہ خوب جانتا ہےجو عمل یہ کررہے ہیں

By Kanzul Eman

اور ان ( ف۹۰ ) میں اکثر تو نہیں چلتے مگر گمان پر ( ف۹۱ ) بیشک گمان حق کا کچھ کام نہیں دیتا ، بیشک اللہ ان کاموں کو جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

ان میں سے اکثر لوگ صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں ، بیشک گمان حق سے معمولی سا بھی بے نیاز نہیں کرسکتا ، یقیناً اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں