और यह क़ुरआन ऐसा नहीं कि अल्लाह के सिवा कोई उसको बना ले; बल्कि यह तस्दीक़ है उन पेशीनगोईयों की जो इससे पहले मौजूद हैं और किताब की तफ़सील है, इसमें कोई शक नहीं कि वह तमाम जहानों के परवरदिगार की तरफ़ से है।
اوریہ قرآن ایسا نہیں کہ غیراﷲسے گھڑ لیاگیاہولیکن اس کی تصدیق ہے جواس سے پہلے ہے اورکتاب کی تفصیل ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اللہ رب العالمین کی طرف سے ہے۔
اور یہ قرآن ایسی چیز نہیں ہے جو اللہ سے پرے پرے ہی گھڑ لیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ تصدیق ہے ان ( پیشین گوئیوں ) کی ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں اور کتاب کی تفصیل ہے ۔ اس کے خداوند عالم کی طرف سے ہونے میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے ۔
اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے گھڑ لیا جائے بلکہ یہ تو تمام سابقہ کتابوں اور وحیوں کی تصدیق ہے اور الکتاب کی تفصیل ہے ( یعنی اس میں آسمانی کتابوں کی تعلیم کی تفصیل ہے ) اس میں کچھ شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے ۔
اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ کی وحی و تعلیم کے بغیر تصنیف کر لیا جائے ۔ بلکہ یہ تو جو کچھ پہلے آچکا تھا اس کی تصدیق اور الکتاب کی تفصیل ہے ۔ 45 اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے ۔
اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی اپنی طرف سے گھڑے لے بلکہ وہ اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے اور ضروری احکام کی تفصیل بیان کرنے والا ہے اس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور تمام جہانوں کے پالنے والے کی طر ف سے ہے
اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے کسی نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہو ، اللہ نے نہ اتارا ہو بلکہ یہ ( وحی کی ) ان باتوں کی تصدیق کرتا ہے جو اس سے پہلے آچکی ہیں ، اور اللہ نے جو باتیں ( لوح محفوظ میں ) لکھ رکھی ہیں ، ان کی تفصیل بیان کرتا ہے ، ( ٢١ ) اس میں ذرا شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ یہ اس ذات کی طرف سے ہے جو تمام جہانوں کی پرورش کرتی ہے ۔
یہ قرآن ایسی چیز نہیں جسے ا للہ کے سواکوئی اور بنا سکے بلکہ یہ توان آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہےجو اس سے پہلے نازل ہوئیں تھیں اور اللہ کے مقررکردہ احکامات کی تفصیل بیان کرتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ہے
اور اس قرآن کی یہ شان نہیں کہ کوئی اپنی طرف سے بنالے بے اللہ کے اتارے ( ف۹۲ ) ہاں وہ اگلی کتابوں کی تصدیق ہے ( ف۹۳ ) اور لوح میں جو کچھ لکھا ہے سب کی تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں ہے پروردگار عالم کی طرف سے ہے ،
یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اسے اللہ ( کی وحی ) کے بغیر گھڑ لیا گیا ہو لیکن ( یہ ) ان ( کتابوں ) کی تصدیق ( کرنے والا ) ہے جو اس سے پہلے ( نازل ہوچکی ) ہیں اور جو کچھ ( اللہ نے لوح میں یا احکامِ شریعت میں ) لکھا ہے اس کی تفصیل ہے ، اس ( کی حقانیت ) میں ذرا بھی شک نہیں ( یہ ) تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے