Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दें कि यह बताओ कि अल्लाह ने तुम्हारे लिए जो रिज़्क़ उतारा फिर तुमने उसमें से कुछ को हराम ठहराया और कुछ को हलाल, कह दें कि क्या अल्लाह ने तुमको इसका हुक्म दिया है या तुम अल्लाह पर झूठ लगा रहे हो?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ تمہارا کیا خیال ہے جورزق اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے اُتارا ہے تم نے اس میں سے خود ہی کچھ حرام اورکچھ حلال بنا لیا ہے؟آپ کہہ دیں کہ کیا اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس کی اجازت دی ہے؟ یاتم اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھتے ہو؟

By Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو: بتاؤ اللہ نے تمہارے لئے جو رزق اتارا تو تم نے اس میں سے کچھ کو حرام ٹھہرایا اور کچھ کو حلال ۔ پوچھو: کیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا یا تم اللہ پر جھوٹ لگا رہے ہو؟

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہیے! لوگو ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم نے غور کیا ہے کہ خدا نے تمہارے لئے جو رزق اتارا ہے تو تم نے خود ( اپنی خواہشِ نفس سے ) کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ہے ان سے پوچھئے! کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی ہے یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو؟

By Moudoodi

اے نبی ، ان سے کہو تم لوگوں نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ جو رزق 60 اللہ نے تمہارے لیے اتارا تھا اس میں سے تم نے خود ہی کسی کو حرام اور کسی کو حلال ٹھہرا لیا 61 ان سے پوچھو ، اللہ نے تم کو اس کی اجازت دی تھی؟ یا تم اللہ پر افترا کر رہے ہو؟ 62

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کہ یہ تو بتائو اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں ( خود ہی ) بعض کو حرام اور بعض کو حلال قرار دے دیا آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کیا اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں ( ایسا کرنے کی ) اجازت دی ہے یا اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھتے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : بھلا بتاؤ اللہ نے تمہارے لیے جو رزق نازل کیا تھا ، تم نے اپنی طرف سے اس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا ، ( ٢٦ ) ان سے پوچھو کہ : کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی تھی یا تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہو؟

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے:اللہ نے تمہارے لئےجو رزق اتاراتھا اس میں تم خود ہی کسی کو حرام کرلیتے ہو اور کسی کو حلال ، تو کیا اللہ نے تمہیں اجازت دی تھی؟ یا تم اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو؟

By Kanzul Eman

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو وہ جو اللہ نے تمہارے لیے رزق اتارا اس میں تم نے اپنی طرف سے حرام و حلال ٹھہرالیا ( ف۱٤۰ ) تم فرماؤ کیا اللہ نے اس کی تمہیں اجازت دی یا اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو ( ف۱٤۱ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ذرا بتاؤ تو سہی اللہ نے جو ( پاکیزہ ) رزق تمہارے لئے اتارا سو تم نے اس میں سے بعض ( چیزوں ) کو حرام اور ( بعض کو ) حلال قرار دے دیا ۔ فرما دیں: کیا اللہ نے تمہیں ( اس کی ) اجازت دی تھی یا تم اللہ پر بہتان باندھ رہے ہو