Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर मूसा (अलै॰) को उसकी क़ौम में से चंद नौजवानों के सिवा किसी ने न माना फ़िरऔन के डर से और ख़ुद अपनी क़ौम के बड़े लोगों के डर से कि कहीं वह उनको किसी फ़ित्ने में न डाल दें, बेशक फ़िरऔन ज़मीन में ग़लबा रखता था और वह उन लोगों में से था जो हद से गुज़र जाते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

موسیٰ پراس کی قوم کے چندلڑکوں کے سواکوئی ایمان نہ لایا،فرعون کے اوراس کے سرداروں کے ڈرسے کہ وہ اُنہیں کسی فتنے میں ڈال دے گا، اوربلاشبہ فرعون زمین میں سرکش تھااور یقیناوہ بلاشبہ حدسے گزرنے والوں میں سے تھا۔

By Amin Ahsan Islahi

تو موسیٰ کی بات نہ مانی مگر اس کی قوم کے تھوڑے سے نوجوانوں نے ، ڈرتے ہوئے فرعون اور اپنے بڑوں سے کہ مبادا وہ ان کو کسی فتنہ میں ڈال دے اور بیشک فرعون ملک میں نہایت سرکش اور حد سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا ۔

By Hussain Najfi

پس موسیٰ پر ان کی قوم کے چند نوجوانوں کے ایک گروہ کے سوا اور کوئی ایمان نہیں لایا اور وہ ( ایمان لانے والے ) بھی فرعون اور اپنی قوم کے سرداروں سے ڈرتے ہوئے ایمان لائے ۔ کہ کہیں وہ انہیں آزمائش ( اور مصیبت ) میں نہ ڈال دے اور بے شک فرعون بڑا سرکش ( بادشاہ ) تھا اور حد سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا ۔

By Moudoodi

﴿پھر دیکھو کہ﴾ موسیٰ کو اس کی قوم میں سے چند نوجوانوں 78 کے سوا کسی نے نہ مانا 79 ، فرعون کے ڈر سے اور خود اپنی قوم کے سربرآوردہ لوگوں کے ڈر سے ﴿ جنہیں خوف تھا کہ﴾ فرعون ان کو عذاب میں مبتلا کرے گا ۔ اور واقعہ یہ ہے کہ فرعون زمین میں غلبہ رکھتا تھا اور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر رکتے نہیں ہیں ۔ 80

By Mufti Naeem

پس موسیٰ ( علیہ السلام ) پر ان کی قوم کے چند لوگوں کے علاوہ اور لوگ ایمان نہیں لائے وہ بھی فرعون اور اپنے سرداروں سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ انہیں مصیبت میں ڈال دیں اور بلاشبہ فرعون ملک میں زور آور تھا اور بلاشبہ وہ حد سے آگے بڑھ جانے والوں میں سے ہی تھا ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ موسیٰ پر کوئی اور نہیں ، لیکن خود ان کی قوم کے کچھ نوجوان فرعون ور اپنے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے ایمان لائے کہ کہیں فرعون انہیں نہ ستائے ۔ ( ٣٣ ) اور یقینا فرعون زمین میں بڑا زور آور تھا ، ور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر قائم نہیں رہتے ۔

By Noor ul Amin

چناچہ موسیٰ پر اس کی قوم کے چند نوجوانوں کے سواکوئی بھی ایمان نہ لایاانہیں یہ خطرہ تھاکہ کہیں فرعون اور اس کے درباری انہیں کسی مصیبت میں نہ ڈال دیں اور فرعون زمین میں بڑامتکبربناہواتھا اور وہ حدسے بڑھ جانے والوں میں سے تھا

By Kanzul Eman

تو موسیٰ پر ایمان نہ لائے مگر اس کی قوم کی اولاد سے کچھ لوگ ( ف۱۷۷ ) فرعون اور اس کے درباریوں سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں انھیں ( ف۱۷۸ ) ہٹنے پر مجبور نہ کردیں اور بیشک فرعون زمین پر سر اٹھانے والا تھا ، اور بیشک وہ حد سے گزر گیا ( ف۱۷۹ )

By Tahir ul Qadri

پس موسٰی ( علیہ السلام ) پر ان کی قوم کے چند جوانوں کے سوا ( کوئی ) ایمان نہ لایا ، فرعون اور اپنے ( قومی ) سرداروں ( وڈیروں ) سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ انہیں ( کسی ) مصیبت میں مبتلا نہ کر دیں ، اور بیشک فرعون سرزمینِ ( مصر ) میں بڑا جابر و سرکش تھا ، اور وہ یقیناً ( ظلم میں ) حد سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا