Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मूसा (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अगर तुम अल्लाह पर ईमान रखते हो तो उसी पर भरोसा करो अगर तुम वाक़ई फरमाँबरदार हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور موسیٰ نے کہاکہ اے میری قوم!اگرتم اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے ہو تو اُسی پربھروسہ رکھو،اگرتم فرمانبردار ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو ، اگر تم اپنے آپ کو اس کے حوالہ کرچکے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم! اگر تم واقعی اللہ پر ایمان لائے ہو تو پھر اسی پر بھروسہ کرو ۔ اگر تم فی الحقیقت مسلمان ہو ۔

By Moudoodi

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ لوگو ، اگر تم واقعی اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اس پر بھروسہ کرو اگر مسلمان ہو ۔ 81

By Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم! اگرتم اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان رکھتے ہوتو اسی پر بھروسا رکھو اگر تم فرمانبردار ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے کہا : اے میری قوم اگر تم واقعی اللہ پر ایمان لے آئے ہو تو پھر اسی پر بھروسہ رکھو ، اگر تم فرمانبردار ہو ۔

By Noor ul Amin

اور موسی نے اپنی قوم سے کہا:اگرتم اللہ پر ایمان لائے ہو اور واقعی اس کے فرمابردار ہوتواسی پر بھروسہ کرو

By Kanzul Eman

اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم اگر تم اللہ پر ایمان لائے تو اسی پر بھروسہ کرو ( ف۱۸۰ ) اگر تم اسلام رکھتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر توکل کرو ، اگر تم ( واقعی ) مسلمان ہو