Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने मूसा (अलै॰) और उसके भाई की तरफ़ वह्य की कि अपनी क़ौम के लिए मिस्र में कुछ घर मुक़रर्र कर लो और अपने उन घरों को क़िब्ला बनाओ और नमाज़ क़ायम करो, और अहले-ईमान को ख़ुश-ख़बरी दे दो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم نے موسیٰ اوراس کے بھائی کو وحی کی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لیے مصرمیں چند گھروں کوٹھکانامقررکرلو اور اپنے انہی گھروں کو مسجد بناؤاورنمازقائم کرواورایمان والوں کوخوش خبری دے دو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ اپنی قوم کیلئے مصر میں کچھ گھر ٹھہرالو اور اپنے گھروں کو قبلہ بناؤ اور نماز کا اہتمام کرو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ( ہارون ) کی طرف وحی کی کہ مصر میں اپنی قوم کے لئے چند گھر مہیا کرو ( بناؤ ) اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ بنائیں ( یا اپنے گھروں کو ہی قبلہ بنائیں ) اور نماز قائم کریں اور ( اے موسیٰ اہلِ ایمان کو ) کامیابی کی بشات دیں ۔

By Moudoodi

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لیے مہیّا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھہرا لو اور نماز قائم کرو 84 اور اہل ایمان کو بشارت دے دو ۔ 85

By Mufti Naeem

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ( علیہماالسلام ) کی طرف سے وحی بھیجی آپ دونوں اپنی قوم کے لیے مصر میںگھر برقرار رکھیں اور اپنے گھروں کو قبلہ رخ بنائیں اور نماز کی پابندی رکھیں اور مؤمنین کو خوشخبری دیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی پر وحی بھیجی کہ : تم دونوں اپنی قوم کو مصر ہی کے گھروں میں بساؤ ، اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ بنا لو ۔ ( ٣٤ ) اور ( اس طرح ) نماز قائم کرو اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ ہم نے موسی اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ وہ اپنی قوم کے لیے مصرمیں کچھ گھرمنتخب کریں اور ان گھروں کو قبلہ بناکر نماز قائم کریں اور اہل ایمان کو خوشخبری دے دو

By Kanzul Eman

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کو وحی بھیجی کہ مصر میں اپنی قوم کے لیے مکانات بناؤ اور اپنے گھروں کو نماز کی جگہ کرو ( ف۱۸۳ ) اور نماز قائم رکھو ، اور مسلمانوں کو خوشخبری سناؤ ( ف۱۸٤ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) اور ان کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ تم دونوں مصر ( کے شہر ) میں اپنی قوم کے لئے چند مکانات تیار کرو اور اپنے ( ان ) گھروں کو ( نماز کی ادائیگی کے لئے ) قبلہ رخ بناؤ اور ( پھر ) نماز قائم کرو ، اور ایمان والوں کو ( فتح و نصرت کی ) خوشخبری سنا دو