Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस अगर आपको उस चीज़ के बारे में शक है जो हमने आपकी तरफ़ उतारी है तो उन लोगों से पूछ लीजिए जो आप से पहले किताब पढ़ रहे हैं, बेशक यह आप पर हक़ आया है आपके रब की तरफ़ से पस आप शक करने वालों में से न बनें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراگرآپ اس بارے میں کسی شک میں ہوجوہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے توآپ اُن لوگوں سے پوچھیں جوآپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں،بلاشبہ یقیناآپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق ہی آیاہے سوآپ ہرگزشک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم شک میں ہو اس چیز کے باب میں جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے کتاب پڑھتے آرہے ہیں ۔ بیشک تم پر تمہارے رب کی طرف سے حق نازل ہوا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ بنو ۔

By Hussain Najfi

اگر ( بالفرض ) آپ کو اس ( قرآن میں ) کچھ شک ہے جو ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تو پھر ان لوگوں ( اہل کتاب ) سے پوچھ لو جو آپ سے پہلے کتابیں ( توراۃ و انجیل وغیرہ ) پڑھتے رہتے ہیں ۔ بے شک آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کے پاس حق آیا ہے لہٰذا ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا ۔

By Moudoodi

اب اگر تجھے اس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں ۔ فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے لہٰذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو ،

By Mufti Naeem

پھر اگر آپ کو شک ہو ( نبی ﷺ کو مخاطب بنا کر خطاب عام انسان سے کیا جا رہا ہے ) اس ( قصوں ) کے بارے میں جو ہم نے آپ پر نازل کیے ہیں پس آپ ان لوگوں سے جو پوچھ لیجیے جو آپ سے پہلے کی کتابیں پڑھتے رہے ہیں ۔ یقینی طور پر آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آگیا ہے سو آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ بنئے اور جنہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی نشانیوں کو جھٹلایا ان میں سے نہ ہو جایئے ورنہ آپ بھی تباہ کاروں میں سے ہو جائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

پھر ( اے پیغمبر ) اگر ( بالفرض محال ) تمہیں اس کلام میں ذرا بھی شک ہو جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے تو ان لوگوں سے پوچھو جو تم سے پہلے سے ( آسمانی ) کتاب پڑھتے ہیں ۔ یقین رکھو کہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہی آیا ہے ۔ لہذا تم کبھی بھی شک کرنے والوں میں شامل نہ ہونا ۔ ( ٣٨ )

By Noor ul Amin

پھراگرآپکواس میں کچھ شک ہوجوہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے تو ان لوگوں سے پوچھ لیجئےجو آپ سے پہلے کتاب ( تورات ) پڑھتے ہیں یقیناآپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے حق آچکالہٰذاآپ شک کرنے والوں میں سے نہ بنیں

By Kanzul Eman

اور اے سننے والے! اگر تجھے کچھ شبہ ہو اس میں جو ہم نے تیری طرف اتارا ( ف۲۰۰ ) تو ان سے پوچھ دیکھ جو تجھ سے پہلے کتاب پڑھنے والے ہیں ( ف۲۰۱ ) بیشک تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے حق آیا ( ف۲۰۲ ) تو تو ہرگز شک والوں میں نہ ہو ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے سننے والے! ) اگر تو اس ( کتاب ) کے بارے میں ذرا بھی شک میں مبتلا ہے جو ہم نے ( اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے ) تیری طرف اتاری ہے تو ( اس کی حقانیت کی نسبت ) ان لوگوں سے دریافت کرلے جو تجھ سے پہلے ( اللہ کی ) کتاب پڑھ رہے ہیں ۔ بیشک تیری طرف تیرے رب کی جانب سے حق آگیا ہے ، سو تُو شک کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہوجانا