Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर आपका रब चाहता तो ज़मीन पर जितने लोग हैं सबके सब ईमान ले आते, फिर क्या आप लोगों को मजबूर करोगे कि वे मोमिन हो जाएं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اگرآپ کارب چاہتا توجوزمین میں ہیں سب اکٹھے ضرورایمان لاتے،توکیاآپ لوگوں کو مجبور کریں گے یہاں تک کہ وہ سب مومن ہوجائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تیرا رب چاہتا تو روئے زمین پر جتنے لوگ بھی ہیں ، سب ایمان قبول کرلیتے ۔ تو کیا تم لوگوں کو مجبور کرو گے کہ وہ مؤمن بن جائیں؟

By Hussain Najfi

اگر آپ کا پروردگار ( جبراً ) چاہتا تو روئے زمین کے سب لوگ ایمان لے آتے ۔ تو کیا آپ لوگوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ مؤمن ہو جائیں ۔

By Moudoodi

اگر تیرے رب کی مشیّت یہ ہوتی ﴿ کہ زمین میں سب مومن و فرمانبردار ہی ہوں﴾ تو سارے اہل زمین ایمان لے آئے ہوتے ۔ 101 پھر کیا تو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ وہ مومن ہو جائیں؟ 102

By Mufti Naeem

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو زمین پر جتنے لوگ ہیں سارے کے سارے ایمان لے آتے ۔ سو کیاآپ لوگوں پر زبردستی کر سکتے ہیں کہ وہ ایمان لے ہی آئیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ چاہتا تو روئے زمین پر بسنے والے سب کے سب ایمان لے آتے ( ٤٠ ) تو کیا تم لوگوں پر زبردستی کرو گے تاکہ وہ سب مومن بن جائیں؟

By Noor ul Amin

اور اگرآپ کارب چاہتاتوجتنے لوگ زمین میں موجودہیں سب ایمان لے آتے پھر کیا آپ لوگوں کو مجبورکریں گے حتیٰ کہ وہ ایمان لے آئیں ؟

By Kanzul Eman

اور اگر تمہارا رب چاہتا زمین میں جتنے ہیں سب کے سب ایمان لے آتے ( ف۲۰۸ ) تو کیا تم لوگوں کو زبردستی کرو گے یہاں تک کہ مسلمان ہوجائیں ( ف۲۰۹ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ کا رب چاہتا تو ضرور سب کے سب لوگ جو زمین میں آباد ہیں ایمان لے آتے ، ( جب رب نے انہیں جبراً مومن نہیں بنایا ) تو کیا آپ لوگوں پر جبر کریں گے یہاں تک کہ وہ مومن ہوجائیں