इसमें उन लोगों के लिए निशानी है जो आख़िरत के अज़ाब से डरें, वह एक ऐसा दिन है जिसमें सब लोग जमा होंगे और वह हाज़िरी का दिन होगा।
بلاشبہ اس میں یقیناًایک نشانی ہے اس کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے ،وہ ایسادن ہے جس کے لئے سب جمع کیے جائیں گے اوروہ حاضری کادن ہوگا۔
اس میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانی ہے ، جو عذابِ آخرت سے ڈریں ۔ وہ ایک ایسا دن ہوگا ، جس کیلئے سارے ہی لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور وہ حاضری کا دن ہوگا ۔
بے شک اس بات میں ( عبرت کی ) نشانی ہے اس شخص کے لئے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے وہ ایسا دن ہے جس میں سب لوگ اکھٹے کئے جائیں گے اور وہ ( سب کے ) پیش ہونے کا دن ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک نشانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو عذاب آخرت کا خوف کرے ۔ 105 وہ ایک دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور پھر جو کچھ بھی اس روز ہوگا سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگا ۔
بے شک ان واقعات میں ان کے لئے ( عبرت کی ) نشانی ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یہ وہ دن ہے جس دن سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہ وہ دن ہے جسمیں سب کو حاضر کیا جائے گا ۔
ان ساری باتوں میں اس شخص کے لیے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہو ۔ وہ ایسا دن ہوگا جس کے لیے تمام لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا ، اور وہ ایسا دن ہوگا جسے سب کے سب کھلی آنکھوں دیکھیں گے ۔
جو شخص آخرت کے عذاب سے ڈرے اس کے لئے اس میں عبرت ہے وہ ایسادن ہوگاجس میں سب لوگ اکھٹے کئے جائیں گے اورجو کچھ ہوگا سب کی موجودگی میں ہوگا
بیشک اس میں نشانی ( ف۲۰۹ ) ہے اس کے لیے جو آخرت کے عذاب سے ڈرے وہ دن ہے جس میں سب لوگ ( ف۲۰۱ ) اکٹھے ہوں گے اور وہ دن حاضری کا ہے ( ف۲۱۱ )
بیشک ان ( واقعات ) میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے ۔ یہ ( روزِ قیامت ) وہ دن ہے جس کے لئے سارے لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہی وہ دن ہے جب سب کو حاضر کیا جائے گا