Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे उसमें रहेंगे जब तक आसमान और ज़मीन क़ायम हैं मगर जो आपका रब चाहे, बेशक आपका रब कर डालता है जो चाहता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب تک آسمان وزمین قائم ہیں وہ اس میں رہیں گے مگر جوآپ کا رب چاہے،یقیناًآپ کا رب جوارادہ کرتا ہے وہ کر گزرنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اسی میں پڑے رہیں گے جب تک آسمان وزمین قائم ہیں ، مگر جو تیرا رب چاہے ۔ بیشک تیرا رب جو چاہے کر گذرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان و زمین قائم ہیں ۔ اِلا یہ کہ آپ کا پروردگار ( کچھ اور ) چاہے بے شک آپ کا پروردگار ( قادرِ مختار ہے ) جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے ۔

By Moudoodi

اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں 107 ، الا یہ کہ تیرا ربّ کچھ اور چاہے ۔ بے شک تیرا ربّ پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرے ۔ 108

By Mufti Naeem

جب تک آسمان و زمین قائم ہیں وہ دوزخ ہی میں رہیںگے ( ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ) مگر جو آپ کا رب چاہے ۔ بلا شبہ آپ کا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں ۔ ( ٦٠ ) الا یہ کہ تمہارے رب ہی کو کچھ اور منظور ہو ( ٦١ ) یقینا تمہارا رب جو ارادہ کرلے ، اس پر اچھی طرح عمل کرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جب تک آسمان اور زمین قائم ہیں وہی اسی میں رہیں گے ماسوائے یہ کہ آپ کارب کچھ اورچاہے کیونکہ آ پ کارب جو چاہتا ہے اسے کرگزرنے کی پوری قدرت رکھتا ہے

By Kanzul Eman

وہ اس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین رہیں مگر جتنا تمہارے رب نے چاہا ( ف۲۱٦ ) بیشک تمہارا رب جب جو چاہے کرے ،

By Tahir ul Qadri

وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان اور زمین ( جو اس وقت ہوں گے ) قائم رہیں مگر یہ کہ جو آپ کا رب چاہے ۔ بیشک آپ کا رب جو ارادہ فرماتا ہے کر گزرتا ہے