Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस आप जमे रहिए जैसा कि आपको हुक्म हुआ है और वे भी जिन्होंने आपके साथ तौबा की है और हद से न बढ़ो, बेशक वह देख रहा है जो तुम करते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ آپ ثابت قدم رہیں جیساکہ آپ کو حکم دیا گیاہے اوروہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ توبہ کی ہے، اورحدسے نہ بڑھو،جوکچھ تم کرتے ہویقینااسے وہ خوب دیکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو تم جمے رہو ، جیسا کہ تمہیں حکم ملا ہے اور وہ بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ توبہ کی ہے اور کج نہ ہونا ۔ بیشک وہ ، جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کو دیکھ رہا ہے ۔

By Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) جس طرح آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ خود اور وہ لوگ بھی جنہوں نے ( کفر و عصیان سے ) توبہ کر لی ہے اور آپ کے ساتھ ہیں ( راہِ راست پر ) ثابت قدم رہیں اور حد سے نہ بڑھیں ( یقین کرو کہ ) تم جو کچھ کرتے ہو وہ ( اللہ ) اسے دیکھ رہا ہے ۔

By Moudoodi

پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم ، اور تمہارے وہ ساتھی جو ﴿ کفر و بغاوت سے ایمان و طاعت کی طرف﴾ پلٹ آئے ہیں ، ٹھیک ٹھیک راہِ راست پر ثابت قدم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے ۔ اور بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرو ۔

By Mufti Naeem

پس جیسے آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ ثابت قدم رہئے اور جو تو بہ کرنے والے ہیں آپ کے ساتھ ہیں وہ بھی ثابت قدم رہیں اور تم لوگ سرکشی نہ کرو بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) اسے خوب دیکھ رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اس کے مطابق تم بھی سیدھے راستے پر ثابت قدم رہو ، اور وہ لوگ بھی جو توبہ کر کے تمہارے ساتھ ہیں ، اور حد سے آگے نہ نکلو ۔ یقین رکھو کہ جو عمل بھی تم کرتے ہو وہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

لہٰذاجیسا آ پ کو حکم دیا گیا تھااس پر ثابت قدم رہیں اور وہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کیا اور تم لوگ اللہ سے سرکشی نہ کرو ، وہ بیشک تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے

By Kanzul Eman

تو قائم رہو ( ف۲۲۸ ) جیسا تمہیں حکم ہے اور جو تمہارے ساتھ رجوع لایا ہے ( ف۲۲۰ ) اور اے لوگو! سرکشی نہ کرو بیشک وہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

By Tahir ul Qadri

پس آپ ثابت قدم رہئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی ( ثابت قدم رہے ) جس نے آپ کی معیت میں ( اﷲ کی طرف ) رجوع کیا ہے ، اور ( اے لوگو! ) تم سرکشی نہ کرنا ، بیشک تم جو کچھ کرتے ہو وہ اسے خوب دیکھ رہا ہے