Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनकी तरफ़ न झुको जिन्होंने ज़ुल्म किया वर्ना तुमको आग पकड़ लेगी और अल्लाह के सिवा तुम्हारा कोई मददगार नहीं, फिर तुम कहीं मदद न पाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُن کی طرف نہ جھکوجنہوں نے ظلم کیاہے ورنہ تمہیں آگ لگ جائے گی اور اﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہاراکوئی مددگار نہ ہوگاپھرتمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی طرف مائل نہ ہوجیو جنہوں نے ظلم کیا کہ تمہیں بھی دوزخ کی آگ پکڑے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی حامی نہیں ، پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔

By Hussain Najfi

اور خبردار! ظالموں کی طرف مائل نہ ہونا ورنہ ( ان کی طرح ) تمہیں بھی آتشِ دوزخ چھوئے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سرپرست نہ ہوگا اور نہ ہی تمہاری کوئی مدد کی جائے گی ۔

By Moudoodi

جو کچھ تم کر رہے ہو اس پر تمھارا رب نگاہ رکھتا ہے ۔ ان ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے اور تمھیں کوئی ایسا ولی اور سر پرست نہ ملے گا جو خدا سے تمھیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گی ۔

By Mufti Naeem

اور ظالموں کی طرف مت جھکو ورنہ تمہیں بھی آگ چھوئے گی اور اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی تمہارا مددگار بھی نہ ہوگا پھر تمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) ان ظالم لوگوں کی طرف ذرا بھی نہ جھکنا ، کبھی دوزخ کی آگ تمہیں بھی آپکڑے اور تمہیں اللہ کو چھوڑ کر کسی قسم کے دوست میسر نہ آئیں ، پھر تمہاری کوئی مدد بھی نہ کرے ۔

By Noor ul Amin

نہ ہی ان لوگوں کی طرف جھکناجن لوگوں نے ظلم کی اور نہ تمہیں بھی آ گ آلے گی پھر تمہیں کوئی سرپرست نہ ملے گاجواللہ سے تمہیں بچاس کے نہ ہی تمہیں مدد پہنچے گی

By Kanzul Eman

اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی ( ف۲۳۰ ) اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی حما یتی نہیں ( ف۲۳۱ ) پھر مدد نہ پاؤ گے ،

By Tahir ul Qadri

اور تم ایسے لوگوں کی طرف مت جھکنا جو ظلم کر رہے ہیں ورنہ تمہیں آتشِ ( دوزخ ) آچھوئے گی اور تمہارے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار نہ ہوگا پھر تمہاری مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گی