Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और नमाज़ क़ायम कीजिए दिन के दोनों हिस्सों में और रात के कुछ हिस्से में, बेशक नेकियाँ दूर करती हैं बुराइयों को, यह एक नसीहत है उन लोगों के लिए जो नसीहत मानें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ نمازقائم کریں دن کے دونوں اطراف میں اور رات کی چندگھڑیوں میں، بلاشبہ نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں،یہ اﷲ تعالیٰ کویادکرنے والوں کے لیے نصیحت ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور نماز کا اہتمام کرو دن کے دونوں حصوں میں اور شب کے کچھ حصہ میں ۔ بیشک نیکیاں دور کرتی ہیں بدیوں کو ۔ یہ یاد دہانی ہے یاد دہانی حاصل کرنے والوں کیلئے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے نبی ) دن کے دونوں کناروں ( صبح و شام ) اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کریں بے شک نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں یہ نصیحت ہے ان لوگوں کیلئے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور دیکھو ، نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر ۔ 113 درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ، یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں ۔ 114

By Mufti Naeem

اور دن کے دونوںسروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) دن کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو ۔ ( ٦٢ ) یقینا نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ، ( ٦٣ ) یہ ایک نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت مانیں ۔

By Noor ul Amin

نیز آپ دن کے دونوں اطراف کے اوقات میں اور کچھ رات گئے نمازقائم کیجئے بلاشبہ نیکیاں برائیوں کو دورکرتی ہیں یہ ( اللہ کو ) یا درکھنے والوں کے لئے ایک یاددہانی ہے

By Kanzul Eman

اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں ( ف۲۳۲ ) اور کچھ رات کے حصوں میں ( ف۲۳۳ ) بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹادیتی ہیں ، ( ف۲۳۳ ) یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ دن کے دونوں کناروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے ۔ بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ۔ یہ نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے