यही लोग हैं जिनके लिए आख़िरत में आग के सिवा कुछ नहीं है, उन्होंने दुनिया में जो कुछ बनाया था वह बरबाद हुआ और ख़राब हो गया जो कुछ उन्होंने कमाया था।
یہی لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں آگ کے سواکچھ نہیں اورانہوں نے جوکچھ دنیامیں بنایاوہ سب بربادہوگیااور باطل ہیں جووہ عمل کرتے رہے تھے۔
یہی لوگ ہیں جن کیلئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں ہے اور جو کچھ انہوں نے اس میں کیا کرایا ہے ، سب حبط ہوجائے گا اور باطل ہے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ۔
یہ وہ ( بدنصیب ) لوگ ہیں جن کیلئے آخرت ( کی زندگی ) میں دوزخ کی آگ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ اور انہوں نے اس ( دنیا ) میں جو کچھ کیا تھا وہ سب اکارت ہو جائے گا اور وہ جو کچھ کرتے تھے وہ سب باطل ہو جائے گا ۔
مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے آگ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ 16 ﴿ وہاں معلوم ہو جائے گا کہ﴾ جو کچھ اِنہوں نے دنیا میں بنایا وہ سب ملیامیٹ ہوگیا اور اب ان کا سارا کیا دھرا محض باطل ہے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن لئے آخرت میں صرف آگ ہی ہے اور جو کچھ انہوںنے کیا تھا آخرت میں وہ سب سے برباد ہوگیا اورجو کچھ وہ وعمل کرتے تھے وہ باطل ہوگئے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں دوزخ کے سوا کچھ نہیں ہے ، اور جو کچھ کارگذاری انہوں نے کی تھی ، وہ آخرت میں بیکار ہوجائے گی ، اور جو عمل وہ کر رہے ہیں ، ( آخرت کے لحاظ سے ) کالعدم ہیں ۔
یہی لوگ ہیں جن کا آخرت میں آگ کے سواکچھ حصہ نہیں جو کچھ انہوں نے دنیامیں بنایاوہ بربادہوجائے گا اورجو وہ عمل کرتے رہے وہ سب بے سودہوں گے
یہ ہیں وہ جن کے لیے آخرت میں کچھ نہیں مگر آگ اور اکارت گیا جو کچھ وہاں کرتے تھے اور نابود ہوئے جو ان کے عمل تھے ( ف۳۵ )
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کچھ ( حصہ ) نہیں سوائے آتشِ ( دوزخ ) کے ، اور وہ سب ( اَعمال اپنے اُخروی اَجر کے حساب سے ) اکارت ہوگئے جو انہوں نے دنیا میں انجام دیئے تھے اور وہ ( سب کچھ ) باطل و بے کار ہوگیا جو وہ کرتے رہے تھے ( کیونکہ ان کا حساب پورے اجر کے ساتھ دنیا میں ہی چکا دیا گیا ہے اور آخرت کے لئے کچھ نہیں بچا )