और हमारे रूबरू और हमारे हुक्म से आप कश्ती बनाइए और ज़ालिमों के हक़ में मुझ से बात न कीजिए, बेशक ये लोग डूबने वाले हैं।
اورہماری وحی کے مطابق اور ہماری آنکھوں کے سامنے آپ کشتی بنائیں اورجن لوگوں نے ظلم کیا ان کے بارے میں مجھ سے بات نہ کریں، بے شک وہ سب غرق کیے جانے والے ہیں۔
اور تم کشتی بناؤ ، ہماری نگرانی میں اور ہماری ہدایت کے مطابق اور ان ظالموں کی باب میں اب ہم سے کچھ نہ کہیو ، یہ تو غرق ہوکر رہیں گے!
اور ہماری نگرانی اور ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بناؤ ۔ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات ( سفارش ) نہ کرنا ( کیونکہ ) یقینا یہ سب لوگ غرق ہو جانے والے ہیں ۔
اور ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنانی شروع کر دو ۔ اور دیکھو ، جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حق میں مجھ سے کوئی سفارش نہ کرنا ، یہ سارے کے سارے اب ڈوبنے والے ہیں ۔ 40
اور ہماری نگرانی اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بنائیے اور جن لوگوں نے ظلم کیا ان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کیجئے بلا شبہ وہ سب غرق کردیئے جائیںگے ۔
اور ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کی مدد سے کشتی بناؤ ، ( ١٨ ) اور جو لوگ ظالم بن چکے ہیں ان کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا ۔ یہ اب غرق ہو کر رہیں گے ۔
اور ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بنائواوران ظالموں کے بارے میں مجھ سے گفتگو ( سفارش ) نہ کرنایہ سب غرق ہونے والے ہیں
اور کشتی بناؤ ہمارے سامنے ( ف۷۷ ) اور ہمارے حکم سے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا ( ف۷۸ ) وہ ضرور ڈوبائے جائیں گے ( ف۷۹ )
اور تم ہمارے حکم کے مطابق ہمارے سامنے ایک کشتی بناؤ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے ( کوئی ) بات نہ کرنا ، وہ ضرور غرق کئے جائیں گے