Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम तो यही कहेंगे कि तुम्हारे ऊपर हमारे माबूदों में से किसी की मार पड़ गई है, हूद (अलै॰) ने कहाः मैं अल्लाह को गवाह ठहराता हूँ और तुम भी गवाह रहो कि मैं बरी हूँ उनसे जिनको तुम शरीक करते हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہم نہیں کہتے مگریہ کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تمہیں کسی آفت میں مبتلا کر دیا ہے،‘‘ اُس نے کہا: ’’یقیناًمیں اﷲ تعالیٰ کوگواہ بناتا ہوں اورتم بھی گواہ رہناکہ اس کے سوا تم جو شریک بناتے ہو بلاشبہ میں ان سے بیزار ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم تو یہی کہیں گے کہ تم پر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑی ہے ۔ اس نے کہا: میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ اس کے سوا جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ، میں ان سے بالکل بری ہوں ۔

By Hussain Najfi

ہم تو بس یہی کہتے ہیں کہ ہمارے خداؤں میں سے کسی خدا نے آپ کو کچھ ( دماغی ) نقصان پہنچا دیا ہے ۔ انہوں ( ہود ) نے ان لوگوں کو کہا کہ میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں ۔ اور تم بھی گواہ رہو ۔ کہ میں ان سے بیزار ہوں جن کو تم نے ( حقیقی خدا کو چھوڑ کر ) اس کا شریک بنا رکھا ہے ۔

By Moudoodi

ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تیرے اوپر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑگئی ہے ۔ 59 ہودنے کہا میں اللہ کی شہادت پیش کرتا ہوں ۔ 60 اور تم گواہ رہو کہ یہ جو اللہ کے سوا دوسروں کو تم نے خدائی میں شریک ٹھہرا رکھا ہے اس سے میں بیزار ہوں ۔ 61

By Mufti Naeem

ہم تو یہی کہیںگے کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں کسی ( دماغی ) خرابی میں مبتلاکردیا ہے ۔ ہود ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں اللہ ( تعالیٰ ) کو گواہ بناتا ہوں اورتم بھی گواہ رہنا کہ میں ان معبودوں سے جنہیں تم اس کے علاوہ شریک بناتے ہو بیزار ہوں اللہ تعالیٰ کے علاوہ تم سب مل کر میرے خلاف سازشیں کرلو پھر مجھے مہلت بھی نہ دو

By Mufti Taqi Usmani

ہم تو اس کے سوا کچھ اور نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے خداؤں میں سے کسی نے تمہیں بری طرح جھپیٹے میں لے لیا ہے ، ( ٣٢ ) ہود نے کہا : میں اللہ کو گواہ بناتا ہوں ، اور تم بھی گواہ رہو کہ تم اللہ کے سوا جس جس کو اس کی خدائی میں شریک مانتے ہو ، میں اس سے بری ہوں ۔

By Noor ul Amin

ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تجھے تکلیف پہنچائی ہے ہودنے کہا:میں اللہ کو گواہ بناتاہوں ا ور تمہیں بھی جو تم شرک کررہے ہومیں اس سے بیزارہوں

By Kanzul Eman

ہم تو یہی کہتے ہیں کہ ہمارے کسی خدا کی تمہیں بری جھپٹ ( پکڑ ) پہنچی ( ف۱۱۸ ) کہا میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اور تم سب گواہ ہوجاؤ کہ میں بیزار ہوں ان سب سے جنہیں تم اللہ کے سوا اس کا شریک ٹھہراتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

ہم اس کے سوا ( کچھ ) نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تمہیں ( دماغی خلل کی ) بیماری میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ہود ( علیہ السلام ) نے کہا: بیشک میں اﷲ کو گواہ بناتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان سے لاتعلق ہوں جنہیں تم شریک گردانتے ہو