Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इब्राहीम (अलै॰) के पास हमारे फ़रिश्ते ख़ुश-ख़बरी लेकर आए (और) कहा कि तुम पर सलामती हो, इब्राहीम (अलै॰) ने कहाः तुम पर भी सलामती हो, फिर देर न गुज़री कि इब्राहीम एक भुना हुआ बछड़ा ले आए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ یقیناابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوش خبری کے ساتھ آئے،اُنہوں نے کہاسلام ہے،اُس نے کہاسلام ہے،پھراس نے دیر نہیں کی کہ ایک بھناہوا بچھڑا لے آیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ابراہیم کے پاس ہمارے فرستادے خوشخبری لے کر آئے ۔ انہوں نے کہا: سلامتی ہو! اس نے بھی کہا: سلامتی ہو! دیر نہیں گذری کہ اس نے ان کے آگے بھنا ہوا بچھڑا پیش کیا ۔

By Hussain Najfi

بے شک ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ابراہیم ( ع ) کے پاس خوشخبری لے کر آئے اور کہا تم پر سلام انہوں نے ( جواب میں ) کہا تم پر بھی سلام پھر دیر نہیں لگائی کہ ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

By Moudoodi

اور دیکھو ، ابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے ۔ کہا ، تم پر سلام ہو ۔ ابراہیم نے جواب دیا ، تم پر بھی سلام ہو ۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا ﴿ان کی ضیافت کے لیے﴾ لے آیا ۔ 75

By Mufti Naeem

اور بلاشبہ ابراھیم ( علیہ السلام ) کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے خوشخبری لے کر آئے اورانہوںنے سلام کیا ابراھیمـ ( علیہ السلام ) نے بھی سلام فرمایا پھر فوراً ہی ایک بھناہوابچھڑا لے آئے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہمارے فرشتے ( انسانی شکل میں ) ابراہیم کے پاس ( بیٹا پیدا ہونے کی ) خوشخبری لے کر آئے ۔ ( ٣٩ ) انہوں نے سلام کہا ، ابراہیم نے بھی سلام کہا ، پھر ابراہیم کو کچھ دیر نہیں گذری تھی کہ وہ ( ان کی مہمانی کے لیے ) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے ۔

By Noor ul Amin

اور بلاشبہ ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کرآئے توابراہیم کو سلام کہاانہوں نے جواب دیا اور تھوڑی ہی دیرگزری تھی وہ ( ابراہیم ) ایک بھناہوابچھڑالے کرآئے

By Kanzul Eman

اور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس ( ف۱٤٦ ) مژدہ لے کر آئے بولے سلام کہا ( ف۱٤۷ ) کہا سلام پھر کچھ دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا بھنا لے آئے ( ف۱٤۸ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہمارے فرستادہ فرشتے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے پاس خوشخبری لے کر آئے ، انہوں نے سلام کہا ، ابراہیم ( علیہ السلام ) نے بھی ( جوابًا ) سلام کہا ، پھر ( آپ علیہ السلام نے ) دیر نہ کی یہاں تک کہ ( ان کی میزبانی کے لئے ) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے