Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मदयन की तरफ़ उनके भाई शुऐब (अलै॰) को भेजा, उसने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो उसके सिवा तुम्हारा कोई माबूद नहीं, और नाप-तौल में और वज़न करने में कमी न करो, मैं तुमको अच्छे हाल में देख रहा हूँ और मैं तुम पर एक घेर लेने वाले दिन के अज़ाब से डरता हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا،اُس نے کہا: ’’اے میری قوم! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اُس کے سوا تمہاراکوئی معبودنہیں،اورماپ اورتول میں کمی نہ کرو،بلاشبہ میں تمہیں اچھے حال میں دیکھتاہوں اور یقینامیں تم پرگھیرلینے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور مدین کی طرف ( ہم نے ) ان کے بھائی ، شعیب کو ( بھیجا ) ۔ اس نے دعوت دی کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ ہی کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور ناپ اور تول میں کمی نہ کرو ۔ میں تمہیں فارغ البالی کی حالت میں دیکھ رہا ہوں اور تم پر ایک گھیرنے والے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے اہلِ مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اور ناپ تول میں کمی نہ کرو ۔ میں تمہیں اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ ( کفرانِ نعمت اور غلط کاری سے ) عذاب کا ایسا دن نہ آجائے جو سب کو گھیر لے ۔

By Moudoodi

اور مَدیَن والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ 94 اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اور ناپ تول میں کمی نہ کرو ۔ آج میں تم کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں ، مگر مجھے ڈر ہے کہ کل تم پر ایسا دن آئے گا جس کا عذاب سب کو گھیر لیے گا ۔

By Mufti Naeem

اورہم نے ( اہل ) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا ن انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو جس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو بلاشبہ میں تمہیں خوشحال دیکھ رہا ہوں اور بلاشبہ میں تمہارے اوپر گھیر لینے والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو پیغمبر بنا کر بھیجا ( ٥٠ ) انہوں نے ( ان سے ) کہا کہ : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اور ناپ تول میں کمی مت کیا کرو ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ خوشحال ہو ۔ ( ٥١ ) اور مجھے تم پر ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تمہیں چاروں طرف سے گھیر لے گا ۔

By Noor ul Amin

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا انہوں نے کہا:اے میری قوم!اللہ ہی کی عبادت کروجسکے سواکوئی معبودنہیں اور ماپ اور تول کی کمی نہ کیا کرو میں تمہیں خوشحال دیکھ رہا ہوں اور بلاشبہ مجھے ڈرہے کہ تم پر ایسا عذاب آئیگاجو تمہیں ہرطرف سے گھیرلے گا

By Kanzul Eman

اور ( ف۱۷۳ ) مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو ( ف۱۷٤ ) کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا کوئی معبود نہیں ( ف۱۷۵ ) اور ناپ اور تول میں کمی نہ کرو بیشک میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں ( ف۱۷٦ ) اور مجھے تم پر گھیر لینے والے دن کا عذاب کا ڈر ہے ( ف۱۷۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ( ہم نے اہلِ ) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام کو بھیجا ) ، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اور ناپ اور تول میں کمی مت کیا کرو بیشک میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں اور میں تم پر ایسے دن کے عذاب کا خوف ( محسوس ) کرتا ہوں جو ( تمہیں ) گھیر لینے والا ہے