यह ग़ैब की ख़बरों में से है जो आप पर वह्य कर रहे हैं, और आप उस वक़्त उनके पास मौजूद न थे जब यूसुफ़ के भाइयों ने अपना इरादा पक्का किया और वे तदबीरें कर रहे थे।
یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جوہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں،ورنہ آپ اُن کے پاس موجودنہ تھے جب یوسف کے بھائیوں نے اپنے کام کا پختہ ارادہ کیااورجب وہ خفیہ تدبیریں کررہے تھے۔
یہ سرگزشت غیب کی خبروں میں سے جس کی ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اور تم تو ان کے پاس اس وقت موجود نہیں تھے ، جبکہ انہوں نے اپنی رائے پتہ کی اور وہ سازش کر رہے تھے ۔
۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) یہ ( داستان ) غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں اور آپ ان ( برادرانِ یوسف ( ع ) ) کے پاس اس وقت موجود نہیں تھے جب کہ وہ آپس میں اتفاق کرکے یوسف کے خلاف سازش کر رہے تھے ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم تم پر وحی کر رہے ہیں ورنہ تم اس وقت موجود نہ تھے جب یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائیوں نے آپس میں اتفاق کر کے سازش کی تھی ۔
۔ ( اے پیغمبر ﷺ ) یہ ( پوراواقعہ ) غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ۔ اور جب یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائی اپنی سازش پر متفق ہو کر چالیں چل رہے تھے آپ ( ﷺ ) ان کے پاس موجود نہیں تھے ۔
۔ ( اے پیغمبر ) یہ تمام واقعہ غیب کی خبروں کا ایک حصہ ہے جو ہم تمہیں وحی کے ذریعے بتا رہے ہیں ، ( ٦٥ ) اور تم اس وقت ان ( یوسف کے بھائیوں ) کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے سازش کر کے اپنا فیصلہ پختہ کرلیا تھا ( کہ یوسف کو کنویں میں ڈالیں گے ) ۔
( اے محمد ) یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم آ پ کی طرف وحی کررہے ہیں آ پ اس وقت ان کے پاس نہ تھے جب بھائیوں نے ایک بات پر اتفاق کرلیا اور وہ مکارانہ سازش کررہے تھے
یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے ( ف۲۲٦ ) جب انہوں نے اپنا کام پکا کیا تھا اور وہ داؤں چل رہے تھے ( ف۲۲۷ )
۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) یہ ( قصّہ ) غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم آپ کی طرف وحی فرما رہے ہیں ، اور آپ ( کوئی ) ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ ( برادرانِ یوسف ) اپنی سازشی تدبیر پر جمع ہو رہے تھے اور وہ مکر و فریب کر رہے تھے