और हमने आपसे पहले मुख़्तलिफ़ बस्ती वालों में से जितने रसूल भेजे सब आदमी ही थे, हम उनकी तरफ़ वह्य करते थे, क्या ये लोग ज़मीन में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का अंजाम क्या हुआ जो उन से पहले थे, और आख़िरत का घर उन लोगों के लिए बेहतर है जो डरते हैं, क्या तुम समझते नहीं।
اورہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر وہ سب مرد ہی تھے ہم بستیوں والوں میں سے ان کو وحی کرتے تھے، توکیااُنہوں نے زمین میں سفر نہیں کیا ؟کہ وہ دیکھیں ان سے پہلے لوگوں کاانجام کیسا ہوا؟ اور یقیناآخرت کاگھران کے لیے ہی بہترہے جواﷲ تعالیٰ سے ڈریں،کیاپھربھی تم سمجھتے نہیں ہو؟
اور ہم نے تم سے پہلے بھی نہیں بھیجے مگر آدمی ہی انہی بستیوں والوں میں سے ، ہم ان کی طرف وحی کرتے تھے ۔ کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوا ان لوگوں کا ، جو ان سے پہلے تھے؟ اور دارِ آخرت ان لوگوں کیلئے بہتر ہے ، جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟
۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے آپ سے پہلے جن کو بھی رسول بنا کر بھیجا وہ مرد تھے اور آبادیوں کے باشندے تھے جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے یقینا آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہتر ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے ہم نے جو پیغمبر بھیجے تھے وہ سب بھی انسان ہی تھے ، اور اِنہی بستیوں کے رہنے والوں میں تھے ، اور انہی کی طرف ہم وحی بھیجتے رہے ہیں ۔ پھر کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ ان قوموں کا انجام اِنہیں نظر نہ آیا جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں؟ یقیناً آخرت کا گھر ان لوگوں کے لیے اَور زیادہ بہتر ہے جنہوں نے ﴿پیغمبروں کی بات مان کر﴾ تقوٰی کی روش اختیار کی ۔ کیا اب بھی تم لوگ نہ سمجھو گے؟ 79
اورآپ سے پہلے ہم نے ( مختلف ) بستیوں میں رہنے والوں میں سے جتنے رسول ( نبی ) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے مرد ( انسان ) ہی تھے تو کیا ان لوگوں نے زمین میں گھوم پھر کر نہیں دیکھا کہ ان سے پہلی قوموں کا کیسا انجام ہوا اور آخرت کا گھر متقی لوگوں کے لیے ( کہیں ) بہتر ہے کیا پھربھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔
اور ہم نے تم سے پہلے جو رسول بھیجے وہ سب مختلف بستیوں میں بسنے والے انسان ہی تھے جن پر ہم وحی بھیجتے تھے ۔ ( ٦٦ ) تو کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر یہ نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے کی قوموں کا انجام کیسا ہوا؟ اور آخرت کا گھر یقینا ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے جنہوں نے تقوی اختیار کیا ۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
آ پ سے پہلے ہم نے مردہی رسول بھیجے وہ انہی بستیوں کے رہنے والے تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے رہے کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں کہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا؟اوراللہ سے ڈرنے والوں کے لئے دارآخرت ہی بہتر ہے کیا تم سمجھتے نہیں
اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب مرد ہی تھے ( ف۲۳۵ ) جنہیں ہم وحی کرتے اور سب شہر کے ساکن تھے ( ف۲۳٦ ) تو یہ لوگ زمین پر چلے نہیں تو دیکھتے ان سے پہلوں کا کیا انجام ہوا ( ف۲۳۷ ) اور بیشک آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر تو کیا تمہیں عقل نہیں ،
اور ہم نے آپ سے پہلے بھی ( مختلف ) بستیوں والوں میں سے مَردوں ہی کو بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی فرماتے تھے ، کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ ( خود ) دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا انجام کیا ہوا ، اور بیشک آخرت کا گھر پرہیزگاری اختیار کرنے والوں کے لئے بہتر ہے ، کیا تم عقل نہیں رکھتے