Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब पैग़म्बर मायूस हो गए और वह ख़्याल करने लगे कि उन से झूठ कहा गया था तो उनको हमारी मदद आ पहुँची, पस नजात मिली जिसको हमने चाहा, और मुजरिम लोगों से हमारा अज़ाब टाला नहीं जा सकता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

حتیٰ کہ جب رسول مایوس ہوگئے اورلوگوں نے سمجھاکہ یقیناان سے واقعی جھوٹ کہاگیاتھا توان کو ہماری مددپہنچ گئی پھرجسے ہم نے چاہااُسے بچالیاگیااور مجرموں سے ہمارا عذاب ٹالا ہی نہیں جاتا۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب یہ نوبت آگئی کہ رسول اپنی قوموں سے مایوس ہوگئے اور لوگوں نے یہ گمان کیا کہ ان کو جھوٹے ڈراوے سنائے گئے تو ان کو ہماری مدد آپہنچی ۔ پس نجات ملی ان کو جن کو ہم نے چاہا اور مجرموں سے ہمارے عذاب کو ٹالا نہیں جاسکتا ۔

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب رسول مایوس ہونے لگے اور خیال کرنے لگے کہ ( شاید ) ان سے جھوٹ بولا گیا ہے ۔ تو ( اچانک ) ان کے پاس ہماری مدد پہنچ گئی پس جسے ہم نے چاہا وہ نجات پا گیا اور مجرموں سے ہمارا عذاب ٹالا نہیں جا سکتا ۔

By Moudoodi

﴿پہلے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ وہ مدّتوں نصیحت کرتے رہے اور لوگوں نے سن کر نہ دیا﴾ یہاں تک کہ جب پیغمبر لوگوں سے مایوس ہو گئے اور لوگوں نے بھی سمجھ لیا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا تھا ، تو یکایک ہماری مدد پیغمبروں کو پہنچ گئی ۔ پھر جب ایسا موقع آجاتا ہے تو ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ جسے ہم چاہتے ہیں بچا لیتے ہیں اور مجرموں پر سے تو ہمارا عذاب ٹالا ہی نہیں جاسکتا ۔

By Mufti Naeem

۔ ( جب عذاب کے ڈراووںکے باوجود عذاب کے آنے میں تاخیر ہوتی رہی ) یہاں تک کے رسول ( علیہم الصلوٰۃ والسلام ) ( کفار کے ایمان قبول کرنے سے ) مایوس ہوگئے اور کفار ( عذاب کے ان ڈراووں کے متعلق ) خیال کرنے لگے کہ ہمیں جھوٹی دھمکیاں دی جارہی ہیںتو ان ( رسلوں ) کے پاس ہماری مدد آپہنچی ( یعنی کفار پر عذاب آگیا ) پس انہیں ہی بچالیا گیا جنہیں ( بچانا ) ہم چاہتے تھے ۔ اور ( عذاب آچکنے کے بعد ) مجرم لوگوں سے ہمارا عذاب ہٹایا نہیںجاسکتا

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( پچھلے انبیاء کے ساتھ بھی یہی ہوا کہ ان کی قوموں پر عذاب آنے میں کچھ دیر لگی ) یہاں تک کہ جب پیغمبر لوگوں سے مایوس ہوگئے اور کافر لوگ یہ سمجھنے لگے کہ انہیں جھوٹی دھمکیاں دی گئی تھیں تو ان پیغمبروں کے پاس ہماری مدد پہنچ گئی ( ٦٧ ) ( یعنی کافروں پر عذاب آیا ) اور جن کو ہم چاہتے تھے ، انہیں بچا لیا گیا ، اور جو لوگ مجرم ہوتے ہیں ، ان سے ہمارے عذاب کو ٹالا نہیں جاسکتا ۔

By Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب انبیاء پر ناامیدی چھانے لگی اور ان کی قوموں نے سمجھاکہ عذاب کا وعدہ جھوٹاتھا ، توہماری مدد ان کے پاس آگئی پھرہم نے جسے چاہانجات دی ، اور مجرم قوموں سے ہمارا عذاب ٹالا نہیں جاسکتا

By Kanzul Eman

یہاں تک جب رسولوں کو ظاہری اسباب کی امید نہ رہی ( ف۲۳۸ ) اور لوگ سمجھے کہ رسولوں نے غلط کہا تھا ( ف۲۳۹ ) اس وقت ہماری مدد آئی تو جسے ہم نے چاہا بچالیا گیا ( ف۲٤۰ ) اور ہمارا عذاب مجرموں سے پھیرا نہیں جاتا ،

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب پیغمبر ( اپنی نافرمان قوموں سے ) مایوس ہوگئے اور ان منکر قوموں نے گمان کر لیا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا ہے ( یعنی ان پر کوئی عذاب نہیں آئے گا ) تو ان رسولوں کو ہماری مدد آپہنچی پھر ہم نے جسے چاہا ( اسے ) نجات بخش دی ، اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے پھیرا نہیں جاتا