Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वे यूसुफ़ की क़मीज़ पर झूठा ख़ून लगा कर ले आए, वालिद ने कहाः नहीं; बल्कि तुम्हारे नफ़्स ने तुम्हारे लिए एक बात बना दी है, अब सब्र ही बेहतर है, और जो बात तुम ज़ाहिर कर रहे हो उस पर अल्लाह ही से मदद माँगता हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہ یوسف کے قمیض پر جھوٹا خون لگالائے،باپ نے کہا: ’’بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک کام مزین کر دیا ہے، سو(میراکام) اچھا صبرہے،اوراﷲ تعالیٰ ہی سے اس پر مددمانگی جا سکتی ہے جو تم بیان کرتے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور وہ اس کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے ۔ اس نے کہا کہ ( نہیں! ) بلکہ یہ تو تمہارے جی کی ایک گھڑی ہوئی بات ہے تو صبر جمیل کی توفیق ملے! اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو ، اس میں خدا ہی سہارا ہے!

By Hussain Najfi

اور وہ اس ( یوسف ( ع ) ) کے کُرتے پر جھوٹا خون لگا کر لائے ۔ آپ ( ع ) نے کہا ( یہ جھوٹ ہے ) بلکہ تمہارے نفسوں نے ( اپنے بچاؤ کیلئے ) یہ بات گھڑ کر تمہیں خوشنما دکھا دی ہے ( بہرحال اس سانحہ پر ) صبر کرنا ہی بہتر ہے اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اس سلسلہ میں اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے ۔

By Moudoodi

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون لگا کر لے آئے تھے ۔ یہ سن کر ان سے باپ نے کہا بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک بڑے کام کو آسان بنا دیا ۔ اچھا ، صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا ، 13 جو بات تم بنا رہے ہو اس پر اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے ۔ 14

By Mufti Naeem

اور ان کی قمیض پر جھوٹا خون لگا کر آئے یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا تمہارے دلوں نے اس کام کو تمہارے لئے آسان کردیا پس صبر ہی اچھا ہے اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو اس پر اللہ ( تعالیٰ ) سے مدد مانگتا ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا کرلے آئے ۔ ( ١٠ ) ان کے والد نے کہا : ( حقیقت یہ نہیں ہے ) بلکہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات بنا لی ہے ۔ اب تو میرے لیے صبر ہی بہتر ہے ۔ اور جو باتیں تم بنا رہے ہو ، ان پر اللہ ہی کی مدد درکار ہے ۔

By Noor ul Amin

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگاکرلائے یعقوب نے کہا: ( نہیں ) بلکہ تمہارے ذہنوں نے ایک سازش گھڑلی ہے ، خیراب صبرہی بہترہے اور جو کچھ تم بیان کررہے ہو اس کے متعلق اللہ ہی سے مدد چاہتاہوں

By Kanzul Eman

اور اس کے کر ُتے پر ایک جھوٹا خون لگا لائے ( ف٤۰ ) کہا بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات تمہارے واسطے بنالی ہے ( ف٤۱ ) تو صبر اچھا ، اور اللہ ہی مدد چاہتا ہوں ان باتوں پر جو تم بتا رہے ہو ( ف٤۲ )

By Tahir ul Qadri

اور وہ اس کے قمیض پر جھوٹا خون ( بھی ) لگا کر لے آئے ، ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا: ( حقیقت یہ نہیں ہے ) بلکہ تمہارے ( حاسد ) نفسوں نے ایک ( بہت بڑا ) کام تمہارے لئے آسان اور خوشگوار بنا دیا ( جو تم نے کر ڈالا ) ، پس ( اس حادثہ پر ) صبر ہی بہتر ہے ، اور اﷲ ہی سے مدد چاہتا ہوں اس پر جو کچھ تم بیان کر رہے ہو