और क़ैदख़ाने में उसके साथ दो और नौजवान दाख़िल हुए, उनमें से एक ने (एक रोज़) कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि मैं शराब निचोड़ रहा हूँ, और दूसरे ने कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि अपने सर पर रोटी उठाए हुए हूँ जिसमें से चिड़ियाँ खा रही हैं, हमको इसकी ताबीर बताओ, हम देखते हैं कि तुम नेक लोगों में से हो।
اوراس کے ساتھ قید خانے میں دوغلام بھی داخل ہوئے،ان میں سے ایک نے کہا: ’’میں خواب میں خود کو دیکھتا ہوں کہ میں کچھ شراب کشیدرہا ہوں۔‘‘ اوردوسرے نے کہا: ’’میں خواب میں خود کو دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سرپرروٹیاں اُٹھا رکھی ہیں جن سے پرندے کھا رہے ہیں، ہمیں اس کی تعبیربتائیے،بلاشبہ ہم آپ کونیک لوگوں میں سے دیکھتے ہیں۔‘‘
اور اس کے ساتھ دو اور جوان بھی جیل خانہ میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں اپنے کو دیکھتا ہوں کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں ، جس میں سے چڑیاں کھا رہی ہیں ۔ آپ ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، ہم آپ کو خوب کاروں میں سے سمجھتے ہیں ۔
اور یوسف ( ع ) کے ساتھ دو اور جوان آدمی بھی قید خانہ میں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب ( بنانے کے لیے انگور کا رس ) نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ سر پر کچھ روٹیاں اٹھائے ہوں ۔ جن میں سے پرندے کھا رہے ہیں ہمیں ذرا اس کی تعبیر بتائیے ہم تمہیں نیکوکاروں میں سے دیکھتے ہیں ۔
قید خانہ میں 31 دو غلام اور بھی اس کے ساتھ داخل ہوئے ۔ 32 ایک روز ان میں سے ایک نے اس سے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب کشِید کر رہا ہوں ۔ دوسرے نے کہا میں نے دیکھا کہ میرے سر پر روٹیاں رکھی ہیں اور پرندے ان کو کھا رہے ہیں ۔ دونوں نے کہا ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں ۔ 33
اور یوسف ( علیہ السلام ) کے ساتھ دو نو جوان بھی جیل میں داخل تھے ان دونوں میں ایک ( یوسف علیہ السلام ) کے پاس آکر کہاکہ بے شک میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑرہاہوں اور دوسرے نے کہا کہ بے شک میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ میں اپنے سر پر ( خوان میں رکھی ہوئی ) کچھ روٹیاں اٹھائے ہوں جس میں سے پرندے ( نوچ نوچ ) کر کھارہے ہیں آپ ہمیں اس کی تعبیر بتا دیجئے بلا شبہ ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے دیکھ رہے ہیں ۔
اور یوسف کے ساتھ دو اور نوجوان قید خانے میں داخل ہوئے ۔ ( ٢٤ ) ان میں سے ایک نے ( ایک دن یوسف سے ) کہا کہ : میں ( خواب میں ) اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں ۔ اور دوسرے نے کہا کہ : میں ( خواب میں ) یوں دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سر پر روٹی اٹھائی ہوئی ہے ( اور ) پرندے اس میں سے کھا رہے ہیں ۔ ذرا ہمیں اس کی تعبیر بتاؤ ، ہمیں تم نیک آدمی نظر آتے ہو ۔
یوسف کے ساتھ دونوجوان بھی قیدمیں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا ’’میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ شراب نچوڑرہاہوں ‘‘ اور دوسرے نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے سرپرروٹیاں اٹھائی ہوئی ہیں جنہیں پر ندے کھار ہے ہیں ہمیں اس کی تعبیربتلائیے ہم آ پ کو نیک آ دمی سمجھتے ہیں
اور اس کے ساتھ قیدخانہ میں دو جوان داخل ہوئے ( ف۹۵ ) ان میں ایک ( ف۹٦ ) بولا میں نے خواب میں دیکھا کہ ( ف۹۷ ) شراب نچوڑتا ہوں اور دوسرا بولا ( ف۹۸ ) میں نے خواب دیکھا کہ میرے سر پر کچھ روٹیاں ہیں جن میں سے پرند کھاتے ہیں ، ہمیں اس کی تعبیر بتایے ، بیشک ہم آپ کو نیکو کار دیکھتے ہیں ( ف۹۹ )
اور ان کے ساتھ دو جوان بھی قید خانہ میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں نے اپنے آپ کو ( خواب میں ) دیکھا ہے کہ میں ( انگور سے ) شراب نچوڑ رہا ہوں ، اور دوسرے نے کہا: میں نے اپنے آپ کو ( خواب میں ) دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں ، اس میں سے پرندے کھا رہے ہیں ۔ ( اے یوسف! ) ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، بیشک ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے دیکھ رہے ہیں