Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब वे अपने वालिद के पास लौटे तो उन्होंने कहा कि ऐ हमारे अब्बा जान! हम से ग़ल्ला रोक दिया गया पस हमारे भाई (बिनयामीन) को हमारे साथ जाने दीजिए कि हम ग़ल्ला लाएं और हम उसके निगहबान हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جب وہ اپنے باپ کی طرف لوٹ آئے تو انہوں نے کہا: ’’اے ہمارے اباجان !ہم سے ماپ روک دیاگیا ہے لہٰذا ہمارے بھائی کوہمارے ساتھ بھیج دیں تاکہ ہم( غلے کا)ماپ لائیں اوربلاشبہ ہم ہی اس کی ضرورحفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ اپنے باپ کے پاس لوٹے ، انہوں نے کہا کہ ابا جان! ہم آگے کو غلہ سے محروم کردیے گئے ، تو ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھی جانے دیجیے کہ ہم غلہ لائیں اور ہم اس کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جب وہ لوگ لوٹ کر اپنے والد کے پاس گئے تو کہا اے ہمارے باپ! ہمارے لئے ( ناپ تول کر ) غلہ دیا جانا بند کر دیا گیا ہے ( جب تک بھائی کو ہمراہ نہ لے جائیں ) اس لئے ہمارے بھائی ( بنیامین ) کو ہمارے ساتھ بھیجئے تاکہ ہم غلہ لا سکیں اور ہم یقیناً اس کی ( پوری ) حفاظت کریں گے ۔

By Moudoodi

جب وہ اپنے باپ کے پاس گئے تو کہا ابا جان ، آئندہ ہم کو غلّہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ، لہٰذا آپ ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دیجیے تاکہ ہم غلّہ لے کر آئیں ۔ اور اس کی حفاظت کے ہم ذمہ دار ہیں ۔

By Mufti Naeem

پس جب وہ اپنے والد کے پاس پہنچے تو عرض کرنے لگے اے ہمارے ابّا ہم سے غلّہ ( آئندہ کے لئے ) روک دیا گیا ہے لہذا آپ ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھی بھیجئے ( تا کہ ) ہم غلّہ لا سکیں اور ہم یقینا ان کی حفاظت کریں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ اپنے والد کے پاس واپس پہنچے تو انہوں نے کہا : ابا جان ! آئندہ ہمیں غلہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔ ( ٤١ ) لہذا آپ ہمارے بھائی ( بنیامین ) کو ہمارے ساتھ بھیج دیجیے ، تاکہ ہم ( پھر ) غلہ لاسکیں ، اور یقین رکھیے کہ ہم اس کی پوری پوری حفاظت کریں گے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب وہ اپنے باپ کے پاس واپس پہنچے توکہنے لگے:اباجان!ہمیں غلہ دینے سے انکا رکردیا گیا ہے لہٰذاہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیج دیں تاکہ غلہ مل سکے اور ہم یقینا اس کی حفاظت کرنے والے ہیں

By Kanzul Eman

پھر جب وہ اپنے باپ کی طرف لوٹ کر گئے ( ف۱۵۱ ) بولے اے ہمارے باپ ہم سے غلہ روک دیا گیا ہے ( ف۱۵۲ ) تو ہمارے بھائی کو ہمارے پاس بھیج دیجئے کہ غلہ لائیں اور ہم ضرور اس کی حفاظت کریں گے ،

By Tahir ul Qadri

سو جب وہ اپنے والد کی طرف لوٹے ( تو ) کہنے لگے: اے ہمارے باپ! ( آئندہ کے لئے ) ہم پر غلہ بند کر دیا گیا ہے ( سوائے اس کے کہ بنیامین ہمارے ساتھ جائے ) پس ہمارے بھائی ( بنیامین ) کو ہمارے ساتھ بھیج دیں ( تاکہ ) ہم ( مزید ) غلہ لے آئیں اور ہم یقیناً اس کے محافظ ہوں گے