याक़ूब (अलै॰) ने कहाः मैं उसको तुम्हारे साथ हरगिज़ न भेजूंगा जब तक तुम मुझसे अल्लाह के नाम पर यह अहद न करो कि तुम उसको ज़रूर मेरे पास ले आओगे सिवाए इसके कि तुम सब घिर जाओ, फिर जब उन्होंने उसको अपना पक्का क़ौल दे दिया तो उसने कहा कि जो कुछ हम कह रहे हैं उस पर अल्लाह निगहबान है।
یعقوب نے کہا: ’’میں اس کوتمہارے ساتھ ہرگزنہیں بھیجوں گا جب تک کہ تم مجھے اﷲ تعالیٰ کے نام کاپختہ عہد نہ دے دوکہ تم ضروراس کومیرے پاس لاؤ گے، مگریہ اور بات ہے کہ تم سب ہی گھیرلیے جاؤ۔‘‘ پھرجب انہوں نے اس کو اپنا پختہ عہددے دیا تو اُس نے کہا: ’’جوہم سب کہہ رہے ہیں اُس پراﷲ تعالیٰ ضامن ہے۔‘‘
اس نے جواب دیا کہ میں اس کو تمہارے ساتھ ہرگز نہ بھیجوں گا ، جب تک تم مجھے سے خدا کے نام پر یہ عہد نہ کرو کہ تم اس کو میرے پاس ضرور واپس لاؤ گے الاآنکہ تم کہیں گھر ہی جاؤ ۔ تو جب انہوں نے اس کو اپنا پکا قول دے دیا ، اس نے کہا: جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں ، اللہ اس پر نگہبان ہے ۔
آپ ( ع ) نے کہا میں اسے کبھی تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا جب تک اللہ کی قسم کھا کر مجھ سے عہد و پیمان نہ کرو کہ تم اسے ضرور اپنے ساتھ لاؤگے سوا اس کے کہ تم سب ہی گھیر لئے جاؤ ( اور بے بس ہو جاؤ ) پھر جب انہوں نے قسم کھا کر اپنا قول و قرار دے دیا تو آپ نے کہا اللہ ہمارے قول قرار پر نگہبان ہے ۔
ان کے باپ نے کہا میں اس کو ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کے نام سے مجھ کو پیمان نہ دے دو گے کہ اِسے میرے پاس ضرور واپس لے کر آؤ گے اِلّا یہ کہ کہیں تم گھیر ہی لیے جاؤ ۔ جب انہوں نے اس کو اپنے اپنے پیمان دے دیے تو اس نے کہا دیکھو ، ہمارے اس قول پر اللہ نگہبان ہے ۔
یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں اسے تمہارے ساتھ ہر گز نہیںبھیجوں گا جب تک کہ تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم کھا کر مجھ سے قول و قرار نہیں کرلوگے کہ تم بے بس اور مجبور کردئے جانے کے علاوہ ( ہر حال میں ) ضرور بالضروراسے میرے پاس واپس لے آؤ گے ۔ پس جب وہ پختہ قول و قرار کر چکے تو یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا ہم جو کچھ گفتگو کر رہے ہیں اللہ ( تعالیٰ ) اسپر ضامن ( گواہ ) ہے
والد نے کہا : میں اس ( بنیامین ) کو تمہارے ساتھ اس وقت تک ہرگز نہیں بھیجوں گا جب تک تم اللہ کے نام پر مجھ سے یہ عہد نہ کرو کہ اسے ضرور میرے پاس واپس لے کر آؤ گے ، الا یہ کہ تم ( واقعی ) بے بس ہوجاؤ ۔ چنانچہ جب انہوں نے اپنے والد کو یہ عہد دے دیا تو والد نے کہا : جو قول و قرار ہم کر رہے ہیں اس پر اللہ نگہبان ہے ۔
یعقوب نے کہا:جب تک تم مجھے اللہ پر پختہ عہدنہ دوگے کہ تم اسے میرے پاس واپس لائو گے ، میں اسے تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گاسوائے اس ایک صورت کہ تم سب گرفتار کرلئے جائوپھرجب انہوں نے پختہ عہددیاتویعقوب کہنے لگے: ہمارے اس قول پر اللہ نگہبان ہے
کہا میں ہرگز اسے تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک تم مجھے کا اللہ کا یہ عہد نہ دے دو ( ف۱۵۵ ) کہ ضرور اسے لے کر آؤ گے مگر یہ کہ تم گھِر جاؤ ( ف۱۵٦ ) پھر انہوں نے یعقوب کو عہد دے دیا کہا ( ف۱۵۷ ) اللہ کا ذمہ ہے ان باتوں پر جو کہہ رہے ہیں ،
یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا یہاں تک کہ تم اﷲ کی قسم کھا کر مجھے پختہ وعدہ دو کہ تم اسے ضرور میرے پاس ( واپس ) لے آؤ گے سوائے اس کے کہ تم ( سب ) کو ( کہیں ) گھیر لیا جائے ( یا ہلاک کر دیا جائے ) ، پھر جب انہوں نے یعقوب ( علیہ السلام ) کو اپنا پختہ عہد دے دیا تو یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس پر اﷲ نگہبان ہے