Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और याक़ूब (अलै॰) ने कहा कि ऐ मेरे बेटो! तुम सब एक ही दरवाज़े से दाख़िल न होना बल्कि अलग-अलग दरवाज़ों से दाख़िल होना, और मैं तुमको अल्लाह की किसी बात से बचा नहीं सकता, हुक्म तो बस अल्लाह ही का है, मैं उसी पर भरोसा रखता हूँ और भरोसा करने वालों को उसी पर भरोसा करना चाहिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یعقوب نے کہا: ’’اے میرے بیٹو! تم سب ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ الگ الگ دروازوں سے داخل ہونااور میں تم سے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے (آنے والی)کسی چیزکو نہیں ہٹاسکتا،حکم صرف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے، میں اُسی پر بھروسا کرتا ہوں اور لازم ہے کہ بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کریں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اس نے ہدایت کی کہ اے میری بیٹو! تم سب ایک ہی دروازے سے نہ داخل ہونا ، الگ الگ مختلف دروازوں سے داخل ہونا اور میں اللہ کے مقابل میں تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا ۔ اختیار تو بس اللہ ہی کا ہے ۔ میرا بھروسہ اسی پر ہے اور بھروسہ کرنے والوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔

By Hussain Najfi

اور آپ ( ع ) نے کہا اے میرے بیٹو ( جب مصر پہنچو ) تو ایک دروازے سے ( شہر میں ) داخل نہ ہونا بلکہ مختلف دروازوں سے داخل ہونا اور میں تمہیں اللہ ( کی مشیت اور اس کی قضا و قدر ) سے بچا تو نہیں سکتا ( ہر قسم کا ) حکم ( اور فیصلہ ) اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی پر سب بھروسہ کرنے والوں کو بھروسہ کرنا چاہیئے ( میں نے تو صرف احتیاط کے طور پر یہ تدبیر بنائی ہے ) ۔

By Moudoodi

“پھر اس نے کہا” میرے بچو ، مصر کے دارالسلطنت میں ایک دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ مختلف دروازوں سے جانا ۔ 53 مگر میں اللہ کی مشیّت سے تم کو نہیں بچا سکتا ، حکم اس کے سوا کسی کا بھی نہیں چلتا ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور جس کو بھی بھروسہ کرنا ہو اسی پر کرے ۔

By Mufti Naeem

اور یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میرے بیٹو! ( مصر میں سب کے سب ایک ساتھ ) ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونابلکہ مختلف دروازوں سے داخل ہونا اور میں اللہ ( تعالیٰ ) کی تقدیر تم سے کچھ بھی نہیں ٹال سکتا ۔ حکم توبس اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے میں نے اسی پر بھروسا کیا ہے اور بھروسا کرنے والوں کو اسی پر بھروسا کرنا چاہئے

By Mufti Taqi Usmani

اور ( ساتھ ہی یہ بھی ) کہا کہ : میرے بیٹو ! تم سب ایک دروازے سے ( شہر میں ) داخل نہ ہونا ، بلکہ مختلف دروازوں سے داخل ہونا ( ٤٢ ) میں اللہ کی مشیت سے تمہیں نہیں بچا سکتا ، حکم اللہ کے سوا کسی کا نہیں چلتا ۔ ( ٤٣ ) اسی پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے ، اور جن جن کو بھروسہ کرنا ہو ، انہیں چاہیے کہ اسی پر بھروسہ کریں ۔

By Noor ul Amin

پھرکہنے لگے:میرے بیٹو! ( شہرمیں ) ایک ہی دروازے سے نہیں بلکہ مختلف دروازوں سے داخل ہوناتاہم میں اللہ کے ( حکم ) سے تمہیں ذرہ بھر بھی بچا نہیں سکتاحکم توصرف اسی کاچلتا ہے میں اس پر بھروسہ کرتاہوں اور جسے بھی بھروسہ کرناہواسی پر کرنا چاہیے

By Kanzul Eman

اور کہا اے میرے بیٹوں! ( ف۱۵۸ ) ایک دروازے سے نہ داخل ہونا اور جدا جدا دروا زوں سے جانا ( ف۱۵۹ ) میں تمہیں اللہ سے بچا نہیں سکتا ( ف۱٦۰ ) حکم تو سب اللہ ہی کا ہے ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور بھروسہ کرنے والوں کو اسی پر بھروسہ چاہیے ،

By Tahir ul Qadri

اور فرمایا: اے میرے بیٹو! ( شہر میں ) ایک دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ مختلف دروازوں سے ( تقسیم ہو کر ) داخل ہونا ، اور میں تمہیں اﷲ ( کے اَمر ) سے کچھ نہیں بچا سکتا کہ حکم ( تقدیر ) صرف اﷲ ہی کے لئے ہے ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور بھروسہ کرنے والوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے