Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने कहाः उसकी सज़ा यह है कि जिस शख़्स के सामान में मिले पस वही शख़्स अपनी सज़ा है, हम लोग ज़ालिमों को ऐसी ही सज़ा दिया करते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُنہوں نے کہا: ’’اُس کی جزایہ ہے کہ جس کے کجاوے میں وہ پایا جائے سووہی اس کی جزاہے ،ہم ظالموں کوایسے ہی جزادیتے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: اس کی سزا؟ جس کے کجاوے میں چیز ملے ، وہ اس کی سزا میں دھر لیا جائے ۔ ہم ایسے ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

انہوں نے کہا اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان سے مل جائے وہ خود ہی اس کی سزا ہے ہم اسی طرح ظلم کرنے والوں کو سزا دیتے ہیں ۔

By Moudoodi

انہوں نے کہا اس کی سزا ؟ جس کے سامان میں سے یہ چیز نکلے وہ آپ ہی اپنی سزا میں رکھ لیا جائے ، ہمارے ہاں تو ایسے ظالموں کو سزا دینے کا یہی طریقہ ہے ۔ 58

By Mufti Naeem

انہوں نے جواب میں کہا اس کی یہ ہے کہ جس کے سامان میں وہ پیالہ ملے پس وہی شخص اپنی سزا جئے ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے کجاوے میں سے وہ ( پیالہ ) مل جائے ، وہ خود سزا میں دھر لیا جائے ۔ جو لوگ ظلم کرتے ہیں ، ہم ان کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ، ( ٤٨ )

By Noor ul Amin

برادران یوسف کہنے لگے: جس کے سامان میں وہ پایاجائے وہی اس کابدلہ ہے ہم ( اپنے ہاں ) ظالموں کو اسی طرح سزادیتے ہیں

By Kanzul Eman

بولے اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے اسباب میں ملے وہی اس کے بدلے میں غلام بنے ( ف۱۷۰ ) ہمارے یہاں ظالموں کی یہی سزا ہے ( ف۱۷۱ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان میں سے وہ ( پیالہ ) برآمد ہو وہ خود ہی اس کا بدلہ ہے ( یعنی اسی کو اس کے بدلہ میں رکھ لیا جائے ) ، ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں