Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उसने तलाशी लेना शुरू किया उनके सामान की उसके (छोटे) भाई के सामान से पहले फिर उसके भाई के थैले से उस (प्याले) को निकाला, इस तरह हमने यूसुफ़ (अलै॰) के लिए तदबीर की, वह बादशाह के क़ानून की रू से अपने भाई को नहीं ले सकता था मगर यह कि अल्लाह चाहे, हम जिसके दरजात चाहते हैं बुलंद कर देते हैं और हर इल्म वाले से बढ़ कर एक इल्म वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ اُس نے اپنے بھائی کے تھیلے سے پہلے اُن کے تھیلوں سے ابتداکی،پھراپنے بھائی کے تھیلے سے اُسے نکال لیا،اس طرح ہم نے یوسف کے لیے تدبیرکی وہ بادشاہ کے قانون کی رُوسے اپنے بھائی کونہیں رکھ سکتا تھا سوائے اس کے کہ اﷲ تعالیٰ ہی ایساچاہے،ہم جس کے درجے چاہتے ہیں بلندکردیتے ہیں،اور ہر صاحبِ علم سے اوپرایک سب کچھ جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اپنے بھائی کے تھیلے سے پہلے ان کے تھیلوں سے تفتیش کا آغاز کیا ، پھر اس کو اپنے بھائی کے تھیلے سے برآمد کرلیا ۔ اس طرح ہم نے یوسف کیلئے تدبیر کی ۔ وہ بادشاہ کے قانون کی رو سے اپنے بھائی کو پکڑنے کا مجاز نہ تھا مگر یہ کہ اللہ چاہے ۔ ہم جس کو چاہتے ہیں درجے پر درجے بلند کرتے ہیں اور ہر علم والے سے بالاتر ایک علم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

تب یوسف ( ع ) نے اپنے ( سگے ) بھائی کی خرجین سے پہلے دوسروں کی خرجینوں کی تلاشی لینا شروع کی پھر اپنے بھائی کی خرجین سے وہ گم شدہ کٹورا نکال لیا ہم نے اس طرح ( بنیامین کو اپنے پاس رکھنے ) کیلئے یوسف کے لیے تدبیر کی کیونکہ وہ ( مصر کے ) بادشاہ کے قانون میں اپنے بھائی کو نہیں لے سکتے تھے مگر یہ کہ خدا چاہتا ہم جس کے چاہتے ہیں مرتبے بلند کر دیتے ہیں اور ہر صاحبِ علم سے بڑھ کر ایک عالم ہوتا ہے ۔

By Moudoodi

تب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی سے پہلے ان کی خرجیوں کی تلاشی لینی شروع کی ، پھر اپنے بھائی کی خرجی سے گم شدہ چیز بر آمد کر لی ۔ ۔ ۔ ۔ اس طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کی تائید اپنی تدبیر سے کی ۔ 59 اس کا یہ کام نہ تھا کہ بادشاہ کے دین﴿یعنی مصر کے شاہی قانون﴾ میں اپنے بھائی کو پکڑتا اِلّا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے ۔ 60 ہم جس کے درجے چاہتے ہیں بلند کر دیتے ہیں ، اور ایک علم رکھنے والا ایسا ہے جو ہر صاحب علم سے بالاتر ہے ۔

By Mufti Naeem

پس یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی کے سامان کی تلاشی سے پہلے ان کے سامانوں کی تلاشی وسے ابتداکی پھر پیالے کو اپنے بھائی کے سامان سے نکال لیا ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کی خاطر اس طرح کی تدبیر کی یوسف ( علیہ السلام ) اللہ ( تعالیٰ ) کی منشیت کے بغیر بادشاہ کے قانون کے مطابق اپنے بھائی کو نہیں رکھ سکتے تھے ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کر دیتے ہیں اور تمام علم والوں سے بڑھ کر ایک علم والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ یوسف نے اپنے ( سگے ) بھائی کے تھیلے سے پہلے دوسرے بھائیوں کے تھیلوں کی تلاشی شروع کی ، پھر اس پیالے کو اپنے ( سگے ) بھائی کے تھیلے میں سے برآمد کرلیا ۔ ( ٤٩ ) اس طرح ہم نے یوسف کی خاطر یہ تدبیر کی ۔ اللہ کی یہ مشیت نہ ہوتی تو یوسف کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون کے مطابق اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھ لیتے ، اور ہم جس کو چاہتے ہیں ، اس کے درجے بلند کردیتے ہیں ، اور جتنے علم والے ہیں ، ان سب کے اوپر ایک بڑا علم رکھنے والا موجود ہے ۔ ( ٥٠ )

By Noor ul Amin

پھر یوسف نے اپنے بھائی ( بنیامین ) کے سامان سے پہلے دوسرے بھائیوں کے سامان کی تلاشی شروع کی پھر اپنے بھائی کے تھیلے سے پیالہ نکال لیا ، اس طرح ہم نے یوسف کے لئے تدبیرکی ، یوسف قانون مصرکے مطابق اپنے بھائی کو اپنے ہاں رکھ نہیں سکتے تھے سوائے اس کے کہ اللہ ایساہیچاہےہم جس کے چاہیں درجات بلند کردیتے ہیں اور ہر جاننے والے کے اوپراس سے بڑاجاننے والا ہے

By Kanzul Eman

تو اول ان کی خرُجیوں سے تلاشی شروع کی اپنے بھائی ( ف۱۷۲ ) کی خرُجی سے پہلے پھر اسے اپنے بھائی کی خرُجی سے نکال لیا ( ف۱۷۳ ) ہم نے یوسف کو یہی تدبیر بتائی ( ف۱۷٤ ) بادشاہی قانون میں اسے نہیں پہنچتا تھا کہ اپنے بھائی کو لے لے ( ف۱۷۵ ) مگر یہ کہ خدا چاہے ( ف۱۷٦ ) ہم جسے چاہیں درجوں بلند کریں ( ف۱۷۷ ) اور ہر علم والے اوپر ایک علم والا ہے ( ف۱۷۸ )

By Tahir ul Qadri

پس یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی کی بوری سے پہلے ان کی بوریوں کی تلاشی شروع کی پھر ( بالآخر ) اس ( پیالے ) کو اپنے ( سگے ) بھائی ( بنیامین ) کی بوری سے نکال لیا ۔ یوں ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو تدبیر بتائی ۔ وہ اپنے بھائی کو بادشاہِ ( مصر ) کے قانون کی رو سے ( اسیر بنا کر ) نہیں رکھ سکتے تھے مگر یہ کہ ( جیسے ) اﷲ چاہے ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کر دیتے ہیں ، اور ہر صاحبِ علم سے اوپر ( بھی ) ایک علم والا ہوتا ہے