Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वालिद ने कहाः बल्कि तुमने अपने दिल में एक बात बना ली है, पस मैं सब्र करूँगा, उम्मीद है कि अल्लाह उन सबको मेरे पास लाएगा, बेशक वही जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُس نے کہا: ’’بلکہ تمہارے دل نے ایک کام کو مزین بنا دیا ہے، سو (میراکام )اچھاصبرہے،اُمیدہے کہ اﷲ تعالیٰ ان سب کو میرے پاس لائے گا،بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: بلکہ تمہارے دل نے یہ بات گھڑ لی ہے تو صبر جمیل ہی اولیٰ ہے ۔ امید ہے اللہ ان سب کو میرے پاس لائے گا ، بیشک وہی علم وحکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے ( یہ قصہ سن کر ) کہا ( ایسا نہیں ہے ) بلکہ تمہارے نفسوں نے یہ بات تمہارے لئے گھڑ لی ہے ( اور خوشنما کرکے سجھائی ہے ) تو اب ( میرے لئے ) صبرِ جمیل ہی اولیٰ ہے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو میرے پاس لائے گا بے شک وہ بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

باپ نے یہ داستان سن کر کہا دراصل تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک اور بڑی بات کو سہل بنا دیا ۔ 64 اچھا ، اس پر بھی صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا ۔ کیا بعید ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے ، وہ سب کچھ جانتا ہے اور اس کے سب کام حکمت پر مبنی ہیں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( یہ سن کر یعقوب علیہ السلام نے ) کہا بلکہ تمہارے نسوں ( دلوں ) نے تمہارے لئے ایک بات گھڑلی ہے ۔ پس صبر ہی بہتر ہے امید ہے اللہ ( تعالیٰ ) ان سب کو میرے پاس پہنچادیں گے ۔ بے شک وہ سب کچھ جاننے والے حکمت والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( چنانچہ یہ بھائی یعقوب ( علیہ السلام ) کے پاس گئے ، اور ان سے وہی بات کہی جو بڑے بھائی نے سکھائی تھی ) یعقوب نے ( یہ سن کر ) کہا : نہیں ، بلکہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات بنا لی ہے ۔ ( ٥٣ ) اب تو میرے لیے صبر ہی بہتر ہے ، کچھ بعید نہیں کہ اللہ میرے پاس ان سب کو لے آئے ۔ بیشک اس کا علم بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

یعقوب نے جواب دیا: ( یہ بات نہیں ہے ) بلکہ تمہارے ذہنوں نے ایک سازش گھڑی ہے ، لہٰذا صبر ہی بہترہے ہوسکتا ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والاحکمت والا ہے

By Kanzul Eman

کہا ( ف۱۹۱ ) تمہارے نفس نے تمہیں کچھ حیلہ بنادیا ، تو اچھا صبر ہے ، قریب ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ، ملائے ( ف۱۹۲ ) بیشک وہی علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: ( ایسا نہیں ) بلکہ تمہارے نفسوں نے یہ بات تمہارے لئے مرغوب بنا دی ہے ، اب صبر ( ہی ) اچھا ہے ، قریب ہے کہ اﷲ ان سب کو میرے پاس لے آئے ، بیشک وہ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے