Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने कहाः अल्लाह की क़सम! आप तो यूसुफ़ ही की याद में रहोगे यहाँ तक कि घुल जाओगे या हलाक हो जाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بیٹوں نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ کی قسم! آپ تویوسف ہی کو یادکرتے رہیں گے ، یہاں تک کہ آپ گھل کرمرنے کے قریب ہوجائیں یاہلاک ہونے والوں میں سے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ بخدا! آپ یوسف ہی کی یاد میں رہیں گے یہاں تک کہ ازکار رفتہ ہوکے رہ جائیں گے یا ہلاک ہی ہوجائیں گے ۔

By Hussain Najfi

ان لوگوں ( بیٹوں ) نے کہا خدا کی قسم معلوم ہوتا ہے کہ آپ برابر یوسف ( ع ) کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ سخت بیمار ہو جائیں گے یا ہلاک ہو جائیں گے ۔

By Moudoodi

بیٹوں نے کہا خدارا! آپ تو بس یوسف ہی کو یاد کیے جاتے ہیں ۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ اس کے غم میں اپنے آپ کو گھلا دیں گے یا اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ) کہنے لگے اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم آپ تو ( ہمیشہ ) یوسف ( علیہ السلام ) ہی کو یاد کرتے رہیںگے یہاں تک کہ آپ کی صحت با لکل خراب ہی ہو جائے گی یا آپ ہلاک ہو جائیںگے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان کے بیٹے کہنے لگے : اللہ کی قسم ! آپ یوسف کو یاد کرنا نہیں چھوڑیں گے ، یہاں تک کہ بالکل گھل کر رہ جائیں گے ، یا ہلاک ہو بیٹھیں گے ۔

By Noor ul Amin

یہ حالت دیکھ کربھائی کہنے لگے:اللہ کی قسم!آ پ ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ خودکوغم میں گھلادیں یاہلاک ہوجائیں

By Kanzul Eman

بولے ( ف۱۹۵ ) خدا کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ گور کنارے جا لگیں یا جان سے گزر جائیں ،

By Tahir ul Qadri

وہ بولے: اﷲ کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف ( ہی ) کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ آپ قریب مرگ ہو جائیں گے یا آپ وفات پا جائیں گے