Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जिन लोगों को हमने किताब दी थी वे उस चीज़ पर ख़ुश हैं जो आप पर उतारी गई है, और उन गिरोहों में ऐसे भी हैं जो उसके बअज़ हिस्से का इनकार करते हैं, कह दीजिए कि मुझे हुक्म दिया गया है कि मैं अल्लाह की इबादत करूँ और किसी को उसका शरीक न ठहराऊँ, मैं उसी की तरफ़ बुलाता हूँ और उसी की तरफ़ मेरा लौटना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جن کوہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پرخوش ہوتے ہیں جوآپ پراُتارا گیا ہے اوران گروہوں میں ایسے بھی ہیں جواس کے بعض حصے کا انکارکرتے ہیں۔آپ کہہ دیں مجھے تویہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اﷲ تعالیٰ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ بناؤں۔ میں اس کی طرف دعوت دیتاہوں اوراُسی کی طرف میرا لوٹناہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن کو ہم نے کتاب عطا کی وہ اس چیز پر خوش ہیں جو تم پر اتاری گئی ہے اور ان جماعتوں میں سے ایسے بھی ہیں ، جو اس کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں ۔ تم کہہ دو کہ مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں اللہ ہی کی بندگی کروں اور اس کا کسی کو ساجھی نہ ٹھہراؤں ۔ میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) جن کو ہم نے ( پہلے ) کتاب دی ہے وہ اس ( کتاب ) سے خوش ہوتے ہیں جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے اور ان جماعتوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس کتاب کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤں میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میری بازگشت ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے ۔ تم صاف کہہ دو کہ مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہراؤ ں ۔ لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے 55 ۔

By Mufti Naeem

اورجن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ لوگ جو کچھ آپ ( ﷺ ) کی طرف نازل کیا گیا اس سے خوش ہوتے ہیں انہی میں کچھ گروہ ایسے ہیں جو اس کی بعض باتوں کا انکار کرتے ہیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بلاشبہ مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کروںاور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤںاسی بات کی طرف میں دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس کلام سے خوش ہوتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا ہے ، اور انہی گروہوں میں وہ بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کا ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔ ( ٣٣ ) کہہ دو کہ : مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں ، اور اس کے ساتھ کسی کو خدائی میں شریک نہ مانوں ، اسی بات کی میں دعوت دیتا ہوں ، اور اسی ( اللہ ) کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے ، ( ٣٤ ) ۔

By Noor ul Amin

اور جن کو ہم نے کتاب دی تھی وہ اس کتاب پر خوش ہوتے ہیںجو آپ کی طرف نازل کی گئی اور ( یہود و نصاری ٰکے ) گروہوں میں کچھ ایسے ہیںجو قرآن کے بعض حصے کا انکارکرتے ہیں آپ کہہ دیجئے:مجھے حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شرک نہ کروں میں اس کی طرف بلاتاہوں اور اسی کے ہاں مجھے جانا ہے

By Kanzul Eman

اور جن کو ہم نے کتاب دی ( ف۱۰۰ ) وہ اس پر خوش ہوتے جو تمہاری طرف اترا اور ان گروہوں میں ( ف۱۰۱ ) کچھ وہ ہیں کہ اس کے بعض سے منکر ہیں ، تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ اللہ کی بندگی کروں اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤں ، ميں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے پھرنا ( ف۱۰۲ )

By Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں کو ہم کتاب ( تورات ) دے چکے ہیں ( اگر وہ صحیح مومن ہیں تو ) وہ اس ( قرآن ) سے خوش ہوتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور ان ( ہی کے ) فرقوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اس کے کچھ حصہ کا انکار کرتے ہیں ، فرما دیجئے کہ بس مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اﷲ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ ( کسی کو ) شریک نہ ٹھہراؤں ، اسی کی طرف میں بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے