Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इसी तरह हमने इसको एक हकम की हैसियत से अरबी में उतारा है, और अगर आप उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी करो बाद इसके कि आपके पास इल्म आ चुका है तो अल्लाह के मुक़ाबले में आपका न कोई मददगार होगा और न कोई बचाने वाला।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراسی طرح ہم نے اس کو ایک عربی فرمان بناکرآپ پر نازل کیاہے۔اور یقینااگراپنے پاس علم آ جانے کے بعدبھی آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تواﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں آپ کے لیے نہ کوئی دوست ہوگااورنہ کوئی بچانے والا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی لئے ہم نے یہ کتاب ایک فرمان کی حیثیت سے عربی میں اتاری ہے اور اگر تم اس علم صحیح کے آجانے کے بعد ان کی بدعتوں کی پیروی کرو گے تو نہ خدا کے مقابل میں تمہارا کوئی مددگار ہوگا نہ بچانے والا ۔

By Hussain Najfi

اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی فرمان کی شکل میں نازل کیا ہے اور اگر آپ اپنے پاس علم ( قرآن ) کے آجانے کے بعد بھی انکی خواہشات کی پیروی کریں گے تو اللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی سرپرست و کارساز ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا ۔

By Moudoodi

اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے ۔ اب اگر تم نے اس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آچکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑ سے تم کو بچا سکتا ہے ۔ ؏۵

By Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کوایک حکم نامہ بنا کر عربی زبان میں نازل کیا ہے اوتمہارے پاس ( صحیح اور مکمل ) علم آچکنے کے بعد بھی تم ان کی پیروی کروگے تو اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا اور نہ ہی کوئی بچانے والا

By Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو عربی زبان میں ایک حکم نامہ بنا کر نازل کیا ہے ۔ ( ٣٥ ) اور ( اے پیغمبر ) تمہارے پاس جو علم آچکا ہے ، اگر اس کے بعد بھی تم ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے چلے تو اللہ کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا ، نہ کوئی بچانے والا ۔ ( ٣٦ )

By Noor ul Amin

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو فیصلہ کرنے والا اور عربی زبان میں نازل کیا ہے اگراس علم کے آجانے کے بعد آپ نے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تواللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا

By Kanzul Eman

اور اسی طرح ہم نے اسے عربی فیصلہ اتارا ( ف۱۰۳ ) اور اے سننے والے! اگر تو ان کی خواہشوں پر چلے گا ( ف۱۰٤ ) بعد اس کے کہ تجھے علم آچکا تو اللہ کے آگے نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا ،

By Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو حکم بنا کر عربی زبان میں اتارا ہے ، اور ( اے سننے والے! ) اگر تو نے ان ( کافروں ) کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ تیرے پاس ( قطعی ) علم آچکا ہے تو تیرے لئے اﷲ کے مقابلہ میں نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی محافظ