Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने आपसे पहले कितने रसूल भेजे और हमने उनको बीवियाँ और औलाद अता कीं, और किसी रसूल के लिए यह मुमकिन नहीं कि वह अल्लाह की इजाज़त के बग़ैर कोई निशानी ले आए, हर एक वादा लिखा हुआ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے اورہم نے ان کی بیویاں اور اولادیں بنائی تھیں اور کسی رسول کے لیے ممکن نہیں تھاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی اجازت کے بغیرکوئی معجزہ لے آتا، ہروقت کے لیے ایک کتاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی رسول بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد بھی عطا فرمائیں اور کسی رسول کے اختیار میں یہ نہیں کہ وہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی لاسکے ۔ ( ہر چیز کیلئے ایک وقت اور ) ہر وقت کیلئے ایک نوشتہ ہے ۔

By Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے ہیں اور ان کے لئے بیوی بچے قرار دیئے اور کسی رسول کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ پیش کرے ہر وقت کے لیے ایک کتاب ( نوشتہ ) ہے ۔

By Moudoodi

تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ان کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا ۔ 56 اور کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود لا دکھاتا ۔ 57 ہر دَور کے لیے ایک کتاب ہے ۔

By Mufti Naeem

اورواقعی بات یہ ہے کہ ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے اور انہیں بیویاں اوراولاد بھی عطافرمائیںاور کسی رسول کے اختیار میںنہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم کے بغیر ایک آیت بھی لاسکے ہرزمانے کے لیے ( خاص ) احکامات ہیں

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں اور انہیں بیوی بچے بھی عطا فرمائے ہیں ، اور کسی رسول کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ کوئی ایک آیت بھی اللہ کے حکم کے بغیر لاسکے ۔ ہر زمانے کے لیے الگ کتاب دی گئی ہے ۔ ( ٣٧ )

By Noor ul Amin

آپ سے پہلے ہم نے بہت سے رسول بھیجے اور انہیں ہم نے بیویاں اور اولاددی اور کسی رسول میں طاقت نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیرکوئی معجزہ لا دکھاتا ، ہر کام کا مقرروقت لکھا ہوا ہے

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور ان کے لیے بیبیاں ( ف۱۰۵ ) اور بچے کیے اور کسی رسول کا کام نہیں کہ کوئی نشانی لے آئے مگر اللہ کے حکم سے ، ہر وعدہ کی ایک لکھت ہے ( ف۱۰٦ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے رسول! ) بیشک ہم نے آپ سے پہلے ( بہت سے ) پیغمبروں کو بھیجا اور ہم نے ان کے لئے بیویاں ( بھی ) بنائیں اور اولاد ( بھی ) ، اور کسی رسول کا یہ کام نہیں کہ وہ نشانی لے آئے مگر اﷲ کے حکم سے ، ہر ایک میعاد کے لئے ایک نوشتہ ہے