क्या वे देखते नहीं कि हम ज़मीन को उसके अतराफ़ से कम करते चले आ रहे हैं, और अल्लाह फ़ैसला करता है कोई उसके फ़ैसला को हटाने वाला नहीं और वह जल्द हिसाब लेने वाला है।
اور کیاانہوں نے دیکھانہیں کہ بلاشبہ ہم زمین کواس کے کناروں سے کم کرتے چلے آتے ہیں؟اوراﷲ تعالیٰ فیصلے کرتاہے اور اس کے فیصلے پر نظرثانی کرنے والا کوئی نہیں اوروہی بہت جلدحساب لینے والاہے۔
کیا وہ یہ نہیں دیکھ رہے کہ ہم سرزمین کی طرف اس کو اس کے اطراف سے کم کرتے ہوٍئے بڑھ رہے ہیں ۔ فیصلہ اللہ کرتا ہے اور کوئی اس کے فیصلہ کو ہٹانے والا نہیں اور وہ بہت جلد حساب چکادینے والا ہے ۔
کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے اطراف و جوانب سے برابر گھٹاتے چلے آتے ہیں اللہ ہی حکم دینے والا ( اور فیصلہ کرنے والا ) ہے اس کے حکم کو کوئی ٹالنے والا نہیں ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم اس سرزمین پر چلے آرہے ہیں اور اس کا دائرہ ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آرہے ہیں؟ 60 اللہ حکومت کر رہا ہے ، کوئی اس کے فیصلوں پر نظرثانی کرنے والا نہیں ہے ، اور حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی ۔
کیا یہ لوگ اس بات کو نہیں دیکھ رہے کہ اسلام پھیل رہا ہے اور ( ان کے عقائدوالی ) زمین چاروں طرف سے ( آہستہ آہستہ ان کے ہاتھ سے ) نکل رہی ہے اور ( ہر ) حکم اللہ ( تعالیٰ ) دیتا ہے اورا س کے حکم میں کوئی ردوبدل نہیں کرسکتا اوروہ بہت تیز حساب لینے والے ہیں
کیا ان لوگوں کو یہ حقیقت نظر نہیں آئی کہ ہم ان کی زمین کو چاروں طرف سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں؟ ( ٤٠ ) ہر حکم اللہ دیتا ہے ، کوئی نہیں ہے جو اس کے حکم کو توڑ سکے ، اور وہ جلد حساب لینے والا ہے ۔
کیا وہ دیکھتے نہیں کہ ہم زمین کو اس کے تمام اطراف سے گھٹائے جارہے ہیں اور اللہ ہی فیصلہ کرتا ہے کوئی اس کے حکم کو ٹالنے والا نہیں اور وہ بہت جلدحساب لینے والا ہے
کیا انھیں نہیں سوجھتا کہ ہر طرف سے ان کی آبادی گھٹاتے آرہے ہیں ( ف۱۱۳ ) اور اللہ حکم فرماتا ہے اس کا حکم پیچھے ڈالنے والا کوئی نہیں ( ف۱۱٤ ) اور اسے حساب لیتے دیر نہیں لگتی ،
کیا وہ نہیں دیکھ رہے کہ ہم ( ان کے زیرِ تسلّط ) زمین کو ہر طرف سے گھٹاتے چلے جا رہے ہیں ( اور ان کے بیشتر علاقے رفتہ رفتہ اسلام کے تابع ہوتے جا رہے ہیں ) ، اور اﷲ ہی حکم فرماتا ہے کوئی بھی اس کے حکم کو ردّ کرنے والا نہیں ، اور وہ حساب جلد لینے والا ہے