Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कलिमा ख़बीसा की मिसाल एक ख़राब दरख़्त की सी है जो ज़मीन के ऊपर ही से उखाड़ लिया जाए कि उसमें ज़रा भी जमाव न हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور گندی بات کی مثال گندے پودے کی طرح ہے جو زمین کے اوپرسے ہی اُکھاڑ لیا گیا، اس کے لیے کوئی استحکام نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کلمۂ خبیثہ کی تمثیل ایک شجرۂ خبیثہ کی ہے جو زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے ، اسے ذرا ثبات حاصل نہ ہو ۔

By Hussain Najfi

اور کلمۂ خبیثہ ( ناپاک کلمہ ) کی مثال شجرۂ خبیثہ ( ناپاک درخت ) کی سی ہے جسے زمین کے اوپر سے اکھاڑ لیا جائے اور اس کے لئے ثبات و قرار نہ ہو ۔

By Moudoodi

اور کلمہ خبیثہ 37 کی مثال ایک بدذات درخت کی سی ہے جو زمین کی سطح سے اکھاڑ پھینکا جاتا ہے ، اس کے لیے کوئی استحکام نہیں ہے ۔ 38

By Mufti Naeem

اور گندے کلمے ( غلط عقائد ) کی مثال ایسی ہے جیسے خراب ( ناکارہ ) درخت جسے زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جائے جس کے لیے ( جڑ ) میں کوئی طاقت ( جماؤ ) ہی نہیںہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ناپاک کلمے کی مثال ایک خراب درخت کی طرح ہے جسے زمین کے اوپر ہی اوپر سے اکھاڑ لیا جائے ، اس میں ذرا بھی جماؤ نہ ہو ۔ ( ٢٠ )

By Noor ul Amin

اور ناپاک اور خبیث کلمہ ( شرک ) کی مثال ایک خراب درخت کی سی ہے جسے زمین کی سطح سے ہی اکھاڑ پھینکاجائے اور جس کی جڑ مضبوط نہ ہو

By Kanzul Eman

اور گندی بات ( ف٦۵ ) کی مثال جیسے ایک گندہ پیڑ ( ف٦٦ ) کہ زمین کے اوپر سے کاٹ دیا گیا اب اسے کوئی قیام نہیں ( ف٦۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ناپاک بات کی مثال اس ناپاک درخت کی سی ہے جسے زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے ، اسے ذرا بھی قرار ( و بقا ) نہ ہو