Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मेरे जो बंदे ईमान लाए हैं उनसे कह दीजिए कि वह नमाज़ क़ायम करें और जो कुछ हमने उनको दिया है उसमें से खुले और छुपे ख़र्च करें इससे पहले कि वह दिन आए जिसमें न ख़रीद-व-फ़रोख़्त होगी और न दोस्ती काम आएगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

میرے بندوں سے کہہ دیں جوان لوگوں میں سے ایمان لائے ہیں کہ وہ نمازقائم کریں اور جو ہم نے اُنہیں رزق دیاہے اس میں سے کھلے اورچھپے خرچ کریں، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خریدوفروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی۔

By Amin Ahsan Islahi

میرے ان بندوں کو ، جو ایمان لائے ہیں ، کہہ دو کہ نماز کا اہتمام رکھیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا ہے ، اس میں سے پوشیدہ وعلانیہ خرچ کریں ، پیشتر اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئے گی ۔

By Hussain Najfi

آپ میرے ان بندوں سے کہہ دیجیے جو ایمان لائے ہیں کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کریں اس سے پہلے کہ وہ دن آئے کہ جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ مخلصانہ دوستی ہوگی ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، میرے جو بندے ایمان لائے ہیں ان سے کہہ دو کہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے﴿راہِ خیر میں﴾ خرچ کریں 41 قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس میں نہ خرید و فروخت ہوگی اور نہ دوست نوازی ہو سکے گی ۔ 42

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) میرے ان بندوں سے جو ایمان رکھتے ہیں فرمادیجیے کہ نماز قائم کریں اورہم نے انہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ خرید وفروخت ہوگی نہ دوستی ( کام آئے گی ) اعلانیہ اور چھپ کر ( اچھے اچھے کاموں میں ) خرچ کرتے رہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

میرے جو بندے ایمان لائے ہیں ، ان سے کہہ دو کہ وہ نماز قائم کریں ، اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے اس میں سے پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی ( نیکی کے کاموں میں ) خرچ کریں ( اور یہ کام ) اس دن کے آنے سے پہلے پہلے ( کرلیں ) جس میں نہ کوئی خریدوفروخت ہوگی ، نہ کوئی دوستی کام آئے گی ۔ ( ٢٣ )

By Noor ul Amin

( اے نبی ) میرے ان بندوں کو جو ایمان لائے ہیں کہہ دیجئے کہ وہ نمازقائم کریں اورجو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کیا کریں قبل اس کے کہ وہ دن آ جائے جس میں نہ خریدو فروخت ہوگی اور نہ دوستی کام آئیگی

By Kanzul Eman

میرے ان بندوں سے فرماؤ جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیے میں سے کچھ ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ سوداگری ہوگی ( ف۷٦ ) نہ یارانہ ( ف۷۷ )

By Tahir ul Qadri

آپ میرے مومن بندوں سے فرما دیں کہ وہ نماز قائم رکھیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور اعلانیہ ( ہماری راہ میں ) خرچ کرتے رہیں اس دن کے آنے سے پہلے جس دن میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی اور نہ ہی کوئی ( دنیاوی ) دوستی ( کام آئے گی )